Saturday 27 July 2013

عظمت مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

عظمت مصطفی
+
ہم مکہ میں حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ہمراہ تھے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مکہ کے گرد و نواح میں گئے تو راستے میں جوپتھر اور درخت آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سامنے آتا تو وہ کہتا : اَلسَّلَامُ عَلَيْکَ، يَا رَسُولَ اللہ (یا رسول اللہ! آپ پر سلام ہو)۔'
+
ترمذی، السنن، کتاب المناقب، باب (6)، 5: 593، رقم : 3626
+
حاکم، المستدرک، 2 : 677، الرقم : 4238
+
انسان تو انسان تھے، شجر و حجر اورجمادات، نباتات و حیوانات اور کائنات کی تمام مخلوقات اور ہر شے حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو پہچانتی تھی اور حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی معرفت رکھتی تھی۔
+
بدقسمت ہیں وہ لوگ جو امتی ہو کر حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی عظمت کی معرفت سے محروم ہیں۔

No comments:

Post a Comment