Tuesday 7 March 2017

(رباعی نمبر 24) نور رُخ سرور کا عجب جلوہ ہے


(رباعی نمبر 24) 
نور رُخ سرور کا عجب جلوہ ہے
آٹھوں پہر اس کوچے میں دن رہتا ہے
یہ شام مدینہ نہ سمجھ اے دل
آہ دِل عاشق کا دھواں چھایا رہتا ہے
مشکل الفاظ کے معنی
* رُخ سرور --( نبیوں کے) سردار کا چہرہ * عجب - -حیران کن * جلوہ -- دیدار ،نظارہ،روشنی *آٹھوں پہر-- چوبیس گھنٹے، دن رات ،ہر وقت *کوچہ-- گلی، چھوٹا راستہ *آہ-- (دل عاشق کی)حسرت اور ارمانوں سے بھرپور سانس 
مفہوم و تشریح
آقائے دو جہاں ، سرورِ سروراں، دستگیر بے کساں، شاہ مرسلاں ﷺ کے رُخ انور کا دیدار بھی کتنا حیران کن ہے کہ مدینہ کے گلی کوچوں میں آپ کے چہرے کے نور سے ہر وقت دن کا سماں رہتا ہے۔ اور اے میرے نا سمجھ دل! اگر تجھے کبھی دھند لا ہٹ اور اندھیرا سا محسوس ہو تو یہ نہ سمجھنا کہ رات چھا گئی ہے یہ تو عاشقان مصطفی ﷺ کے دل کی آہوں کا دھواں ہے۔
؂ جب مدینے کی بات ہوتی ہے وجد میں کائنات ہوتی ہے
لیلہ القدر کو بھی جو شرما دے وہ مدینے کی رات ہوتی ہے

2 comments:

  1. Is naat ka name kia hai? Yh pori naat kahan se milay gi

    ReplyDelete
    Replies
    1. اسلام علیکم جی حضور یہ رباعی ہے اور فل اتنی ہی ہے

      Delete