Thursday 16 March 2017

(رباعی نمبر 03) اللہ کی سر تا بقدم شان ہیں یہ


(رباعی نمبر 03) 
اللہ کی سر تا بقدم شان ہیں یہ
ان سا نہیں انسان وہ انسان ہیں یہ
قرآن تو ایمان بتاتا ہے انہیں
ایمان یہ کہتا ہے مری جان ہیں یہ
مشکل الفاظ کے معنی
*سر تا بقدم --سر سے لے کر پاؤں تک * ان سا - -آپ ﷺ جیسا 
مفہوم و تشریح
ہمارے آقا ﷺ سر انور کے بالوں سے لے کر پاؤں مبارک کے ناخنوں تک سراپا شان و معجزہ ہیں۔ آپ ایسے انسان ہیں کہ دنیا میں آپ جیسا انسان ہی نہیں ۔
قرآن تو ہمیں یہ بتاتا ہے حضور علیہ السلام ایمان ہیں مگر جب ایمان سے پوچھا! کہ تو بتا ہمارے آقا کیا ہیں تو ایمان نے وجد میں آ کر کہا 
وہ تو میری جان ہیں۔
؂خَلق میں انسان تھا اور خُلق میں قرآن تھا وہ کہ سر تا پا جمالِ سورہَ رحمن تھا
مدح دانائے سُبُل ، مولائے کل کیا کیجئے خلق پر جن کے شہادت آزا قرآن تھا
؂سر سے لے کر پاؤں تک تنویر ہی تنویر ہے جیسے منہ سے بولتا قرآن کی تفسیر ہے
محو حیرت ہے یہ دنیا مصطفی کو دیکھ کر وہ مصور کیسا ہو گا جس کی یہ تصویر ہے

No comments:

Post a Comment