Monday 6 March 2017

دل عبث خوف سے پتا سا اُڑا جاتا ہے


(12) دل عبث خوف سے پتا سا اُڑا جاتا ہےپلّہ ہلکا سہی بھاری ہے بھروسا تیرامشکل الفاظ کے معنی * عبث -- بے فائدہ ، بے کار * خوف - - آنے والے حالات کی پریشانی * پتا - - درخت کا پات (پتہ) * سا - - (حرف تشبیہ) مثل ، طرح* اُڑا جانا -- پریشان و پرا گندہ ہونا * پلّہ -- ترازو کا ایک پلڑا *بھروسا آسرامفہوم و تشریح یا رسول اللہ ! ﷺ ا گرچہ میرا دل قیامت کے دن اعمال تولے جانے کے خوف سے پتے ّ کی طرح اُڑ رہا ہے ( پریشان ہو رہا ہے) مگر اِس کا اِس قدر ڈرنا فضول ہے کیونکہ اگرچہ میرے اعمال کا پلّہ ہلکا سہی مگر آپ ﷺ کی شفاعت کا آسرا تو ہلکا نہیں ہے ۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہےوَلَسَوْفَ یُعْطِیْکَ رَبُّکَ فَتَرْضٰیo۵ (الضحٰی )اور بے شک تمہار ا رب تمہیں اتنا د ے گا کہ تم راضی ہو جاؤ گےاور سرکار ﷺ کا فرمان ہے؛لا ارضیٰ وواحدمن امتی فی النار۔ ( تفاسیر) میں اس وقت تک راضی نہیں ہوں گا جب تک میرا ایک امتی بھی جہنم میں ہو گا#لبیک_لبیک_لبیک_یارسول_اللہ_ﷺ

No comments:

Post a Comment