Monday 6 March 2017

ایک میں کیا میرے عصیاں کی حقیقت کتنی


(13) ایک میں کیا میرے عصیاں کی حقیقت کتنی
مجھ سے سو لاکھ کو کافی ہے اشارہ تیرا
مشکل الفاظ کے معنی
 * عصیاں -- گناہ ، نافرمانیاں * حقیقت - - اصلیت * کتنی - - کس قدر، کیا حیثیت * سو لاکھ - - ایک کروڑ۔ مراد بے حساب، لا تعداد، بے شمار۔
مفہوم و تشریح
 یا رسول اللہ ! ﷺ میرے گناہ جتنے بھی سہی ( آپ ﷺ کی شفاعت کے سامنے ) ان کی حیثیت ہی کیا ہے اور نہ صرف میں بلکہ میرے جیسے کروڑوں گنہگاروں کے لیے تو آپ ﷺ ( کی شفاعت) کا ایک اشارہ بھی کافی ہے۔
 لا تعدادا احادیث مبارکہ جو ہم جیسے پاپیوں کو شفاعت کا مژدہَ جانفراء سنا رہی ہیں وہ ہمارے لیے یسرمایہ ء حیات و مایہ نجات ہے
ؔ ؔ ؂؂ کسی کو ناز ہو گا بس اطاعت کا عبادت کا ہمیں تو بس سہارا ہے محمد کی شفاعت ک
ا

No comments:

Post a Comment