Monday 6 March 2017

مفت پالا کبھی کام کی عادت نہ پڑی

(14) مفت پالا کبھی کام کی عادت نہ پڑی
اب عمل پوچھتے ہیں ، ہائے نکما تیرا
مشکل الفاظ کے معنی
* مفت -- بلا قیمت (فارسی) * ہائے - - افسوس کا کلمہ * نکمّا - - بے کار 
مفہوم و تشریح
یا رسول اللہ ! ﷺ آپ نے بغیر عمل کے اللہ کی نعمتیں عطا فرمائیں جس سے مجھے مفت کھانے کی عادت پڑ گئی اور اب مرنے کے بعد فر شتے مجھ ناکارہ سے اعمال صالحہ کا تقاضا کر رہے ہیں۔ ہائے میں کیا کروں؟
یعنی میرے پلّے تو سوائے آپ ﷺ کی رحمت کی امید کے کچھ بھی نہیں اور اپنی بیکار زندگی پر افسوس ہے، اب آپ ﷺ ہی آخرت میں مجھ ناکارہ کی مدد فرمائیں تاکہ آخرت کی زندگی آپ کی شفاعت کی برکت سے رسوائی سے بچ جائے۔
قرآن مجید میں جہاں یہ فرمایا گیا کہ کوئی کسی کی شفاعت نہیں کرے گا وہاں ،،کوئی،، سے مرا د بت ہیں اور ،،کسی،، سے مراد کافر ہیں کہ بت کافروں کی شفاعت نہیں کر سکیں گے کیونکہ کافر بھی جہنم کا ایندھن اور اِن کے معبود ان باطلہ بت بھی۔
ورنہ اہل ایمان جتنے بھی گنہگار ہوں گے اللہ کے محبوب کی شفاعت کے ساتھ آخر کار جنت میں جائیں گے، بلکہ علماء ، حفاظ، قرآء، شہداء، صالحین، قرآن اور رمضان بھی شفاعت کریں گے
  

No comments:

Post a Comment