Monday 6 March 2017

میری تقدیر بُری ہو تو بھلی کر دے کہ ہے



(17) میری تقدیر بُری ہو تو بھلی کر دے کہ ہے
محو و اثبات کے دفتر پہ کڑوڑا تیرا
مشکل الفاظ کے معنی
 * تقدیر-- قسمت، نصیب * بھلی - - بہتر، اچھی * محو - - مٹا دینا * اثبات -- ثابت کرنا *دفتر-- رجسٹر ، امر ہے لوح محفوظ * کڑوڑا -- قبضہ و اختیار 
مفہوم و تشریح

 یا رسول اللہ ! ﷺ میری قسمت اگر خراب ہے تو آپ بگڑی بنانے والے ہیں اور قضا و قدریہ پہ آپ کا قبضہ ہے ، میری بُڑی قسمت کو اچھی کر دینا آپ کے بائیں ہاتھ کا کام ہے۔
 جیسے اللہ تعالیٰ دُعا سے تقدیر بدل دیتا ہے الدعا ء پر دالقضاء ( مشکوٰۃ المصابیح) دعا سے تقد یر بدل جاتی ہے، اپنے نیک بند ے کی درخواست پر عطا فرما دیتا ہے ( اگر میرا بندہ مجھ سے ( اپنے لیے یا کسی کے لیے) مانگے تو میں ضرور دیتا ہوں اگر مجھ سے پناہ طلب کرے تو پناہ بھی عطا کرتا ہوں (بخاری شریف)
ایک اور حدیث شریف میں ہے؛
رب اشعث اغبر مدفوع بالا بواب لو اقسم علی اللّٰہ لا برہ ( صحاح ستہ)
 میرے کئی بندے ایسے بھی ہیں کہ جن کے بال بکھرے اور غبار آلود ہوتے ہیں ، دروازے پہ بھی کوئی نہیں کھڑا ہونے دیتا لیکن ا گر اللہ کے نام کی کسی بات پر قسم اٹھا لیں تو اللہ ان کی قسم کو پورا فرما دیتا ہے۔ کیونکہ اگر اللہ لکھ سکتا ہے تو مٹا بھی سکتا ہے
یَمْحُوا اللّٰہُ مَایَشَآءُ وَ یُثْبِتُ ( ارعد ۳۹۹) جس کو اللہ چاہتا مٹاتا ہے جس کو چاہتا ہے ثابت رکھتا ہے
 تقدیر مبرم تو نہیں ٹلتی نہ ہی اس کو ٹالنے کی کوئی نبی یا ولی دعا کر تا ہے اگر کوئی کرنا چاہے تو اللہ اس کو رو ک دیتا ہے جیسے ابراہیم علیہ السلام کو قوم لوط پہ عذاب کے ٹلنے کی دعا ہے روکا گیا
 یا ابراھیم اعرض عن ھذا۔ تقدیر معلق کا ٹل جانا دعا یا کسی اور وجہ سے متفق علیہ ہے جب کہ تقدیر معلق شبیہہ المرم۔ ایک وہ ہے جس پر فرشتوں کو اطلاح دی جاتی ہے اور اس کو لوح محفوظ میں ظا ہر کر دیا گیا اور دوسری وہ جس پر فرشوں کو مطلع نہیں کیا گیا، اس میں بھی تبدیلی کا احتمال ہے اور اس کے بارے میں بقول حضرت مجدد الف ثانی رحمتہ اللہ علیہ ، حضرت غوث اعظم رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا میں اگر چاہوں تو اس میں تبدیلی کا حق رکھتا ہوں (تفصیل کی لیے دیکھئے مکتوبات شریف صفحہ ۳۱۷
)

No comments:

Post a Comment