Saturday 15 April 2017

(شعر نمبر19) یہ طور کجا سپر تو کیا کہ عرش علا بھی دور رہا!



(شعر نمبر19) 
یہ طور کجا سپر تو کیا کہ عرش علا بھی دور رہا!
جہت سے ورا وصال ملا یہ رفعت شان تمہارے لیے                         
مشکل الفاظ کے معنی
*طور -- پہاڑ کا نام * کجا -- کہاں(برائے سوال) * سپر -- ڈھال (مراد آسمان ہے) *عرش علا-- بلند عرش *جہت--سمت * ورا -- اوپر * وصال -- ملاقات *رفعت شان -- عظمت و شان کی بلندی 
مفہوم و تشریح
کہاں موسیٰ علیہ السلام کا طور بے چارہ اور کہاں آسمان! یہاں تو عرش معلیٰ کی بھی ’’دال نہ گلے‘‘ ہمارے آقا ﷺ تو اتنا اوپر تشریف لے گئے کہ عرش بریں وہاں سے بہت نیچے رہ گیا، وہاں گئے کہ جہاں نہ جہت تھی نہ سمت نہ آگے نہ پیچھے نہ اوپر نہ نیچے نہ دایاں نہ بایاں ( لا مکان وہ ہے جو ان شش جہات سے وراء الوراء ہے) کیونکہ خالق نور سے ملاقات تھی جو جسم و جسمانیات سے پاک ہے ( لہذا وہاں کا ماحول بھی سمت سے پاک ہے) یہ بلندی و رفعت مقام بھی ہمارے آقا و مولیٰ جناب محمد مصطفی ﷺ کے لیے ہے

No comments:

Post a Comment