Friday 17 March 2017

(رباعی نمبر 05) کعبہ سے اگر تربتِ شہ فاضل ہے کیوں بائیں طرف اس کے لیے منزل ہے


(رباعی نمبر 05) 
کعبہ سے اگر تربتِ شہ فاضل ہے
کیوں بائیں طرف اس کے لیے منزل ہے
ان فکر میں جو دل کی طرف دھیان گیا
سمجھا کہ وہ جسم ہے یہ مرقدِ دل ہے
مشکل الفاظ کے معنی
*تربت شاہ --حضور ﷺ کا مزار پُر انور * فاضل - -فضلیت والا * منزل -- قیام گاہ، رہنے کی جگہ *دھیان -- توجہ *مرقد-- آخری آرام گاہ 
مفہوم و تشریح
میں اکثر اس بات پہ غور و فکر کرتا رہتا تھا کہ جب علماء کا اتفاق ہے کہ حضور ﷺ کی قبر انور کعبہ معظمہ سے افضل ہے تو پھر قبر انور کو کعبہ سے دائیں جانب ہونا چاہیے تھا کیونکہ دایاں بائیں سے افضل ہوتا ہے ۔ اسی سوچ و بچار میں رحمۃللعالمین کی رحمت کا جھونکا آیا اور میری توجہ دل کی طرف گئی تو مسئلہ حل ہو گیا کہ دل جو تمام اعضاء جسمانی سے افضل ترین ہے اور (جس کو عرش اللہ کہا گیا ہے) وہ بھی تو بائیں طرف ہوتا ہے، اسی لیے حضور ﷺ کا روضہ مبارک بائیں طرف ہے کہ کعبہ جسم کی طرح ہے اور حضور ﷺ کا مزار انور دل کی مانند ہے۔ 
؂ درد جامی ملے نعت خالد لکھوں اور انداز احمد رضا چاہیے

1 comment:

  1. سبحان اللہ . کیا بات ھے

    ReplyDelete