Thursday 30 March 2017

(شعر نمبر08) ظہور نہاں قیام جہاں رکوع مہاں سجودِ شہاں


(شعر نمبر08) 
ظہور نہاں قیام جہاں رکوع مہاں سجودِ شہاں
نبازیں یہاں نمازیں وہاں یہ کس کے لیے تمہارے لیے
مشکل الفاظ کے معنی
*ظہور نہاں --پوشیدہ چیز کا ظاہر ہو جانا * قیام -- کھڑا ہونا * مہاں -- سردار * سجود -- جمع سجدہ کی * شہاں -- شہ کی جمع یعنی بادشاہ * نیازیں --عاجزیاں 
مفہوم و تشریح
عالم ظہور میں آنے والی تمام اشیاء ، جہاں کا قائم ہونا اور قائم رہنا، سرداروں کے رکوع اور بادشاہوں کے سجدے ( جو ان کی بارگاہوں میں ہوتے ہیں یا مراد ہے عاجزی و انکساری) یہاں کی نیاز مندیاں ہوں یا وہاں کی نمازیں ، مجھے بتاؤ اے عظمت رسالت ماٰب ﷺ کے منکرو! یہ سب کس کا صدقہ ہے اور اللہ نے یہ سلسلے کس کی شان و عظمت کو ظاہر کرنے لیے بنائے ہیں ؟ 
یہ سب کچھ میرے آقا و مولیٰ جناب محمد مصطفی ﷺ کے لیے ہے
؂سب صدقہ محبوب سونے دا کوہ طور تے دیوے بلدے

1 comment:

  1. عالم ظہور کا کیا مطلب ہے؟
    نیز مدارج النبوت جلد دوم مترجم سید غلام معین الدین مطبوعہ شبیر برادرز جلد دوم کے صفحہ اول پر ایک لفظ
    "شبیہات "
    لکھا ہوا ہے اس کا کیا مطلب ہے اور کس کی جمع ہے ۔مہربانی ہوگی

    ReplyDelete