Monday 6 March 2017

تو نے اسلام دیا تو نے جماعت میں لیا


(20) تو نے اسلام دیا تو نے جماعت میں لیا
تو کریم اب کوئی پھرتا ہے عطیّہ تیرا
مشکل الفاظ کے معنی
 * جماعت -- گروہ، مرا د ہے سوادا عظم اہل سنت و جماعت * پھرتا ہے - - واپس ہوتا ہے * عطیہ انعام و بخشش
مفہوم و تشریح
 یا رسول اللہ ! ﷺ یہ آپ کا کتنا بڑا احسان ہے کہ آپ نے مجھے (جنتی جماعت) اہل سنت میں قبول فرمایا ہوا ہے، جو آپ کا بہت بڑ ا انعام ہے اور کریم و سخی دیا ہوا انعام واپس نہیں لیتے۔
مفسرین نے یَّوْمَ تَبْیَضُّ وُ جُوْہُٗ وَّ تَسْوْدُّوُجُوْہُٗ (آل عمران ۱۰۶۶) کے تحت لکھا ہے کہ جن لوگوں کے چہرے قیامت کے دن چمکتے ہوں گے وہ اہل سنت و جماعت کے عقائد کے حامل لوگ ہوں گے ، جن کے بارے حضور ﷺ نے صحابہ کے پوچھنے پہ فرمایا ما انا علیہ و اصحابی صراط مستقیم والے (جنتی) وہ ہیں جو کہ میرے اور میرے صحابہ کے طریقے پر ہوں گے
؂؂ اہل سنت کا ہے بیڑا پار اصحاب حضور نجم ہیں اور ناؤ ہے عترت رسول اللہ ﷺ کی

No comments:

Post a Comment