Monday 6 March 2017

کس کا منہ تکئے ، کہاں جایئے، کس سے کہیے



(19) کس کا منہ تکئے ، کہاں جایئے، کس سے کہیے
تیرے ہی قدموں پہ مٹ جائے یہ پالا تیرا
مشکل الفاظ کے معنی
 * تکنا-- دہکھنا، حسرت و ما یوسی کے عالم میں کسی کی طرف امید بھری نگاہوں سے دیکھنا * پالا - - پرورش کیاہوا
مفہوم و تشریح

 یا رسول اللہ ! ﷺ آپ جیسے ی بندہ پرور کو چھوڑ کر کس کی طرف للچائی ہوئی نگاہوں سے دیکھوں اور اپنے دکھڑے سنائے کے لیے کس کے در پہ جاؤں کیونکہ سوائے مایوسی کے مجھے کسی سے ا ور کیا مل سکتا ہے آپ ﷺ کا یہ ناکارہ غلام جو آپ ﷺ ہی کے ٹکڑوں پر پلا ہو ا ہے ان حالات میں آ پ ﷺ کے قدموں میں مر تو سکتا ہے مگر آپ ﷺ کا در چھوڑ کر غیر کے در جائے یہ غداری مجھ سے نہیں ہو سکتی۔
 اللہ تعالیٰ نے خود اپنے نبی کے غلاموں کو اپنے محبوب علیہ السلام کے درا قدس کی طرف راہنمائی فرمائی ہے۔
وَلَوْاَنَّھُمْ اِذْظِّلَمْوْ ٓااَنْفُسَھُمْ جَآءُ وْکَ (النساء۶۴)
؂؂مجرم بلائے آئے ہیں جَآءُ وْکَ ہے گواہ پھر ر د ہو کیا یہ شان کریموں کے در کی ہ
ے

No comments:

Post a Comment