غم سبھی راحت و تسکین میں ڈھل جاتے ہیں
+
جب کرم ہوتا ہے حالات بدل جاتے ہیں
+
انکی رحمت ہے خطا پوش گنہ گاروں کی
+
کھوٹے سکےسر بازار بھی چل جاتے ہیں
+
کوئی دیکھے تو سہی انکی دہائی دے کر
+
عشق صادق ہو تو پتھر بھی پگھل جاتےہیں
+
اسم احمد کا وظیفہ ہے ہر اک غم کا علاج
+
لاکھ خطرے ہوں اسی نام سے ٹل جاتے ہیں
+
آ پڑے ہیں تیرے قدموں میں یہ سن کر ھم بھی
+
جو تیرے قدموں میں گرتے ہیں سنبھل جاتے ہیں
+
رکھ ہی لیتے ہیں بھرم انکے کرم کے صدقے
+
جب کسی بات پہ دیوانے مچل جاتے ہیں
اپنی آغوش میں لے لیتا ہے جب انکا کرم
+
زندگی کے سبھی انداز بدل جاتے ہیں
+
آپکو کعبہ مقصود ہی سمجھو خالد
+
آپکے در پہ سب ارمان نکل جاتے ہیں
+
پاکستان سنی تحریک سرگودھا
دعا کا طالب
محمد عمران خاکی
No comments:
Post a Comment