https://web.facebook.com/imranrizvi9292 + Dushman-e-Ahmad pe shiddat kijiye + Mulhidon ki kya murawat kijiye + Zikr un ka cheriye har baat mein + Cherna shaytaan ka aadat kijiye + Ghaiz mein jal ja'ein be'deno K dil. + Yaa Rasool Allah (S.A.W) ki Kasrat kijiye + Misl-e Faras zalzalay hoon Najd mein + Zikr-e Aayaat-e Wiladat kijiye
Showing posts with label Sunte Hain Ke Mehshar Mein Sirf Un Ki Rasai Hai مفہوم و تشریح. Show all posts
Showing posts with label Sunte Hain Ke Mehshar Mein Sirf Un Ki Rasai Hai مفہوم و تشریح. Show all posts
Monday, 3 July 2017
Monday, 29 May 2017
Sunday, 28 May 2017
(شعر نمبر15) مطلع میں یہ شک کیا تھا واللہ رضاؔ واللہ
(شعر نمبر15)
مطلع میں یہ شک کیا تھا واللہ رضاؔ واللہ
صرف ان کی رسائی ہے صرف ان کی رسائی ہے
مشکل الفاظ کے معنی
*مطلع -- (جائے طلوع) غزل یا نعت کا پہلا شعر * واللہ -- اللہ کی قسم
مفہوم و تشریح
کوئی یہ نہ سمجھے کہ میں احمد رضا اپنی نعت کے پہلے شعر جو یہ کہہ آیا ہوں کہ ’’میدان محشر میں صرف حضور ہی کی بارگاہ الہی میں رسائی ہے‘‘ شاید میں نے کوئی غلط بات کی ہے یا اب پچھتا رہا ہوں کہ کیوں کہہ دیا، اگر کسی کو اس عقیدے میں شک ہو تو وہ اپنا شک نکال دے۔ خدا کی قسم ! ہاں ہاں اللہ کی قسم ! قرآن و حدیث کا نچوڑ ہے یہ عقیدہ کہ
صرف ان کی رسائی ہے صرف ان کی رسائی ہے
واہ واہ اے گدائے درِ خیرالوریٰ احمد رضا ! آپؒ کی قبر انور پہ اللہ رب العزت کروڑوں رحمتیں نازل فرمائے آپؒ نے ہمیں کتنا ٹھوس عقیدۂ نجات عطا کیا ہے ،یقیناً آپؒ درِ مصطفی ﷺ کے وہ عظیم الشان منگتے ہے کہ جن کے بارے میں کہا گیا ہے ،
زمانے کے سکندر ہیں سخی دربار کے منگتے
نرالی شان رکھتے ہیں نبی مختار کے منگتے
گدائے مصطفی کی عظمتیں اللہ سے پوچھ
شہنشاہوں سے اچھے ہیں میری سرکار کے منگتے

Saturday, 27 May 2017
(شعر نمبر14) طیبہ نہ سہی افضل مکہ ہی بڑا زاہد
(شعر نمبر14)
طیبہ نہ سہی افضل مکہ ہی بڑا زاہد
ہم عشق کے بندے ہیں کیوں بات بڑھائی ہے
مشکل الفاظ کے معنی
*طیبہ -- مدینہ* افضل -- فضیلت میں زیادہو برتر *زاہد -- عبادت گزار * بات بڑھانا -- بحث وتکرار کرنا،بات لمبی کرنا
مفہوم و تشریح
اے خشکی کے مارے عبادت گزار اور نیم ملاں خطرہ ایمان ! ہم سے جھگڑ ا نہ کر کہ ! مکہ افضل ہے کہ مدینہ؟ تیری ہی مان لیتا ہوں کہ مکہ ہی افضل سہی! مدینہ نہ سہی! ( مگر یہ تو بتا کہ مکہ کو افضل بنایا کس نے ہے، کس کی وجہ سے اللہ رب العزت مکہ کی قسمیں یاد فرما رہا ہے؟ رانست حل بھذا لبلد۔ اس لیے کہ ان گلیوں میں محبوب دو عالم ﷺ کے قدم مبارک لگے ہوئے ہیں) اچھا اچھا ! چل ، جا ! بحث نہ کر ہم عشق والوں سے تکرار کرنے کی ضرورت نہیں ہے تو صرف مکے کی بات کرتا ہے مکے کو بنانے والے حضرت خلیل علیہ اسلام میں اور اگر مدینے والا نہ ہوتا تو۔
ہوتے کہاں خلیل و بنا کعبہ و منی

لولاک والے صاحبی سب تیرے گھر کی ہے کی ہے
اور ہاں ہاں ارئے زاہد!
غور سے سن تو رضا ؔ کعبہ سے آتی ہے صدا
میری آنکھوں سے میرے پیارے کا روضہ دیکھو
اور ہاں ہاں ارئے زاہد!
غور سے سن تو رضا ؔ کعبہ سے آتی ہے صدا
میری آنکھوں سے میرے پیارے کا روضہ دیکھو
(شعر نمبر13) ہم دل جلے ہیں کس کے ہٹ فتنوں کے پر کالے
(شعر نمبر13)
ہم دل جلے ہیں کس کے ہٹ فتنوں کے پر کالے
کیوں پھونک دوں اک اُف سے کیا آگ لگائی ہے
مشکل الفاظ کے معنی
*ہٹ -- ضد دور ہو * پر کالے -- چنگاری،ٹکڑایا سیاہ پر * پھونک دوں -- بجھا دوں
* اُف -- پھونک کی آواز
مفہوم و تشریح
اے مخالف ! ہم دل جلے عاشق تو ہیں لیکن تو جانتا بھی ہے کہ کس کے (اپنے محبوب ﷺ کے ) تو پیچھے ہٹ جا اے فتنوں کی چنگاری ! میں تجھے ایک پھونک سے جلا کر راکھ کر دوں یہ تو نے کیا بدعقیدگی کی آگ لگا رکھی ہے۔

(شعر نمبر12) حرص و ہوس بد سے دل تو بھی ستم کر لے
(شعر نمبر12)
حرص و ہوس بد سے دل تو بھی ستم کر لے
تو ہی نہیں بیگانہ دنیا ہی پرائی ہے
مشکل الفاظ کے معنی
*حرص و ہوس -- طمع و لالچ * بد -- بڑا * ستم ظلم * بیگانہ پرایہ ،غیر اجنبی
مفہوم و تشریح
اے دل ! بُڑے لالچ اور طمع کے ساتھ جتنا ظلم کر سکتا ہے کر لے کیونکہ بیگانہ اور اجنبی تو سارا زمانہ ہے صرف تو ہی تو نہیں ہے ، یہ مطلب بھی ہو سکتا ہے کہ جب ساری دنیا کا ظلم سہ رہا ہو ں تو ایک تیرا بھی سہ لوں گا تو بھی شوق پورا کر لے۔
Thursday, 25 May 2017
(شعر نمبر11) اے عشق ترے صدقے جلنے سے چُھٹے سستے
(شعر نمبر11)
اے عشق ترے صدقے جلنے سے چُھٹے سستے
جو آگ بجا دے گی وہ آگ لگائی ہے
مشکل الفاظ کے معنی
*صدقے -- قربان * چھٹے -- آزاد ہوئے،رہا ہوئے ،چھٹکارا پایا
مفہوم و تشریح
اے عشق مصطفی ﷺ اور غم رسول! ﷺ میں تجھ پہ قربان تو نے ہمارے دل کو جو فراق و غم رسول ﷺ کی آگ لگائی اس کا یہ فائدہ ہوا کہ جہنم سے چھٹکارا پا گئے کیونکہ تیری آگ نے جہنم کی آگ کو بھی بجا دیا ہے، العشق نار یحرق ما سوی اللہ
عشق ایک ایسی آگ ہے جو ماسوی اللہ کو بھسم کر کے رکھ دیتی ہے۔
حدیث شریف میں ہے کہ مومن جب پل صراط سے گزرے گا تو دوذخ پکارے گی کہ جلدی گزر تیرے نور ایمان کی ٹھنڈک سے میری آگ سرد ہو رہی ہے۔
غم مصطفی تیرا شکریہ میں کہاں کہاں سے گزر گیا

Wednesday, 24 May 2017
(شعر نمبر09) مجرم کو نہ شرماؤ احباب کفن ڈھک دو
(شعر نمبر09)
مجرم کو نہ شرماؤ احباب کفن ڈھک دو
منہ دیکھ کہ کیا ہو گا پردے میں بھلائی ہے
مشکل الفاظ کے معنی
*احباب -- دوست ،پیارے * ڈھک دو -- بند کر دو
مفہوم و تشریح
اے دوستو! مرنے کے بعد بار بار میرا چہرہ کھول کہ کیا دیکھتے ہو؟ میں مجرم و سیاہ کار ہوں مجھے کیوں شرمندہ کرتے ہو، کفن سے میرا چہرہ ڈھانپ دو یہ مجرم اس قابل نہیں کہ بار بار اس کا منہ ننگا کر کے اس کو رسوا کیا جائے، اس کی بھلائی اسی میں ہے کہ اس کو پردے میں ہی رہنے دیا جائے۔
ڈر تھا کہ عصیاں کی سزا اب ہو گی یا روز جزا
دی ان کی رحمت نے صدا یہ بھی نہیں وہ بھی نہیں
اعلیٰ حضرت امام اہل سنت مجدد دین و ملت مولانا شاہ احمد رضا خان فاضل بریلوی رحمۃ اللہ علیہ تقویٰ و طہارت کا کوہ گراں ، صبر و استقامت کا پہاڑ اور نیکی و پرہیز گاری کا پیکر ہونے کے باوجود اپنے آپ کو کس انداز میں پیش کر رہے ہیں اس سے موجود دور کے نکمے و نالائق مگر اونچے اونچے دعوے کرنے والے نام نہاد مشائخ کو ضرور سبق لینا چاہیے کہ بلندی عاجزی میں ہے ارشاد باری تعالیٰ ہے
فلاتزکو انفسکم ھوا علم بمن اتقی۔ اپنے آپ کو پاکیزہ مت ظاہر کرو اللہ جانتا ہے کون پرہیزگار ہے۔
شرق سے لے کر غرب تک جن کی سلطنت کا شور تھا
دم بخود دو گز زمین میں ان کو دیکھا ایک دن
ہر کمالے راز والے سچ ہے غافل ہوشیار
بڑے بڑے اس خاک میں دیکھیں گے خود کو ایک دن
بولی خلوت میں اجل دولہا دولہن سے وقت عیش
ہے تمہیں بھی قبر کے گوشے میں سونا ایک دن
Tuesday, 23 May 2017
(شعر نمبر08) اے دل یہ سلگنا کیا جلنا ہے تو جل بھی اُٹھ
(شعر نمبر08)
اے دل یہ سلگنا کیا جلنا ہے تو جل بھی اُٹھ
دم گھٹنے لگا ظالم کیا دھونی رمائی ہے
مشکل الفاظ کے معنی
*سلگنا -- اندر ہی اندر جلتے رہنا * جلنا -- ایک دم آگ لگ جانا
*دھونی رمائی ہے -- دھونی لی ہوئی ہے
مفہوم و تشریح
اے دل ! تیری یہ عادت مجھے ہرگز پسند نہیں ہے جو تو اندر ہی اندر سلگتا (کڑھتا) رہتا ہے اگر تجھے جلنا ہے تو جل کر راکھ ہو جا تاکہ قصہ ہی ختم ہو، یہ کیا آہستہ آہستہ دھواں نکالتا رہتا ہے جس سے دم گھٹنے لگتا ہے اور بجائے سرور و انبساط ملنے کی بدمزگی اور بے چینی پیدا ہوتی ہے۔
دل درد سے بسمل کی طرح لوٹ رہا ہے
سینے پہ تسلی کو ترا ہاتھ دھرا ہو
گر وقت اجل سر تیری چوکھٹ پہ پڑا ہو
جتنی ہو قضا ایک ہی سجدے میں ادا ہو

Monday, 22 May 2017
(شعر نمبر07) گرتے ہوؤں کو مژدہ سجدے میں گرے مولا
(شعر نمبر07)
گرتے ہوؤں کو مژدہ سجدے میں گرے مولا
رو رو کے شفاعت کی تمہید اُٹھائی ہے
مشکل الفاظ کے معنی
*مژدہ -- خوشخبری * تمہید -- مہد سے ہے بمعنی گود
مفہوم و تشریح
اے جہنم میں گرنے کے قابل گناہ گارو! یا گناہوں کی پھسلن سے گرنے والے مجرمو! مبارک ہو! دیکھو تو! آقا نے سجدے میں سر ا نور رکھ کر باب شفاعت کھول دیا ہے اور دیکھو! رو رو کر زلفیں بکھیر کر اللہ رب العزت کی حمد و ثنا ایسے پیارے انداز میں شروع کی ہے (کمافی الحدیث) کہ اللہ کو ترس آ گیا ہے اور اس نے اعلان فرما دیا ہے کہ
اب تو سجدے سے سر کو اُٹھا لو

آپ کی ساری امت بری ہے
Saturday, 20 May 2017
(شعر نمبر06) بازارِ عمل میں تو سودا نہ بنا اپنا
(شعر نمبر06)
بازارِ عمل میں تو سودا نہ بنا اپنا
سرکارِ کرم تجھ میں عیبی کی سمائی ہے مشکل الفاظ کے معنی
*سودا -- سامان ، حساب کتاب،قیمت * عیبی -- روگی، گناہگار * سمائی -- وسعت، گنجائش
مفہوم و تشریح
اے میرے پیارے آقا و مولیٰ! ﷺ عمل کے لحاظ سے تو ہم بالکل نکمے ہیں، کوئی نیکی ہے نہ کوئی تیاری ، اے آقا ! ﷺ کرم فرمائیے اگر آپ ہم جیسے عیبیوں کو نہ سنبھالیں گے تو کون سنھبالے گا آپ ﷺ کے دامن کرم میں تو مجھ جیسے کروڑوں سما سکتے ہیں اور ایسے چھپیں گے کہ پھر
ڈھونڈا ہی کریں صدر قیامت کے سپاہی

وہ کس کو ملے جو تیرے دامن میں چھپا ہو
میرے اعمال کا بدلا تو جہنم ہی تھا
میں تو جاتا مجھے سرکار نے جانے نہ دیا
میرے اعمال کا بدلا تو جہنم ہی تھا
میں تو جاتا مجھے سرکار نے جانے نہ دیا
(شعر نمبر05) زائر بھی گئے کب کے دن ڈھلنے پہ ہے پیارے
(شعر نمبر05)
زائر بھی گئے کب کے دن ڈھلنے پہ ہے پیارے
اٹھ میرے اکیلے چل کیا دیر لگائی ہے
مشکل الفاظ کے معنی
*زائر -- زیارت کرنے والا * دن ڈھلنے پہ -- سورج غروب ہونے کے قریب
مفہوم و تشریح
مدینہ شریف کی زیارت کرنے والے تو کب کے جا چکے ہیں اور (اے احمد رضا) تو ابھی آرام سے بیٹھا ہوا ہے ( زندگی کا) سورج غروب ہونے کے قریب ہے، اُٹھ دیر نہ لگا اور اگر کوئی ساتھ نہیں بھی ہے تو اکیلا ہی سوئے مدینہ روانہ ہو جا۔
فکر آخرت
اس شعر میں شوق زیارت مدینہ کے ساتھ ساتھ فکر آخرت کا سبق دیا گیا ہے، جو کہ اہل اللہ کا ہر دور میں سب سے بڑا غم رہا ہے بلکہ امام المعصومین سید الا نبیاء ﷺ بھی تعلیم امت کے لیے اس سلسلہ میں فکر مند رہتے تھے اور اہتمام فرماتے ۔

Thursday, 18 May 2017
(شعر نمبر04) یوں تو سب انہیں کا ہے پر دل کی اگر پوچھو
(شعر نمبر04)
یوں تو سب انہیں کا ہے پر دل کی اگر پوچھو
یہ ٹوٹے ہوئے دل ہی خاص ان کی کمائی ہے
مشکل الفاظ کے معنی
*توٹے ہوئے دل -- زخمی و مجروح ( اللہ و رسول ﷺ کے عشق میں چورچور ) دل * کمائی -- آمدنی
مفہوم و تشریح
ویسے تو ہماری ہر شے سرکار مدینہ ﷺ ہی کے لیے ہے کیونکہ انہی کے صدقے سے ہر نعمت ملی ہے مگر ہمارا ٹوٹا ہو ا اور زخمی دل خاص انہی کی محبت کے لیے ہے، اس میں کوئی اور نہیں سما سکتا یا مطلب یہ ہے کہ اس کی ان کی بارگاہ میں بہت اہمت ہے۔
بعض صوفیاء کرام نے ایک حدیث قدسی کتب تصوف میں نقل فرمائی ہے کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے انا عند المنکسرۃقلوبھم۔
میں (اپنی محبت میں ) ٹوٹے ہوئے دلوں کے پاس رہتا ہوں۔
یہ دل بھی تمہارا ہے یہ جاں بھی تمہاری ہے

(شعر نمبر03) سب نے صف محشر میں للکار دیا ہم کو
(شعر نمبر03)
سب نے صف محشر میں للکار دیا ہم کو
اے بیکیسوں کے آقا اب تیری دہائی ہے
مشکل الفاظ کے معنی
*للکار دیا -- جھڑک دیا * بے کس-- مجبور ع عاجز * آقا -- والی، مددگار
مفہوم و تشریح
تمام انبیاء کرام اور مرسلین عظام علیھم السلام نے تو میدان محشر کی صف سے ہمیں جھڑک کے نکال دیا ہے کی جاؤ ! ہم تمہاری شفاعت نہیں کر سکتے ( تم اتنے بڑے مجرم ہو کہ ہماری شفاعت سے تمہارا کام نہ ہو سکے گا) اے محتاجوں کے آقا و مولیٰ ﷺ اب آپ ہی کی بارگاہ میں فریاد ہے
جس کا بھری دنیا میں کوئی بھی نہ ہو والی
اس کو بھی میرے آقا سینے سے لگاتے ہیں

(شعر نمبر02) مچلا ہے کہ رحمت نے امید بند ہائی ہے
(شعر نمبر02)
مچلا ہے کہ رحمت نے امید بند ہائی ہے
کیا بات تیری مجرم کیا بات بن آئی ہے
مشکل الفاظ کے معنی
*مچلا ہے -- ضدکر بیٹھاہے * امید بندھانا-- کام ہو جانے کی تسلی دینا * کیا بات-- واہ واہ
مفہوم و تشریح
اے مجرم! تو اس لیے ضد کر بیٹھا ہے ناں کہ ان کی رحمت کسی کو مایوس نہیں کرتی ! تیرے مقدر پہ قربان اے گنہ گار ! تو نے بھی خوب تاویلیں کر کے عذر اور بہانے بنا کے بات ایسی بنائی ہے کہ تیرے گناہ نیکیاں ہو گئے اور تو ہاری بازی جیت گیا۔
فاولنک یبدل اللّٰہ سیاتھم حسنات

Monday, 15 May 2017
(شعر نمبر01) سنتے ہیں کہ محشر میں صرف اُن کی رسائی ہے
(شعر نمبر01)
سنتے ہیں کہ محشر میں صرف اُن کی رسائی ہے
اگر اُن کی رسائی ہے لو جب تو بن آئی ہے
مشکل الفاظ کے معنی
*رسائی -- پہنچ، گذر، واقفیت * لو-- برائے امید، ہاں * بن آئی-- کام ہو گیا
مفہوم و تشریح
(ارے گناہ گارو! کچھ سنا ! ) پتہ چلا ہے کہ محشر کے دن صرف حضور ﷺ ہی کی اللہ رب العزت کی بارگاہ تک پہنچ ہے ( باقی تمام انبیاء تو اذھبو الی غیری فرمائیں گے کہ کسی اور کے پاس جاؤ ! صرف حضور ﷺ ہی انالھا فرمائیں گے کہ میں ہوں اس کارِ شفاعت کے لیے) اچھا بھئی گناہ گارو! اگر صرف حضور ﷺ ہی کی رسائی ہے تو کام بالکل آسان ہو گیا ہے حضور ﷺ تو پھر اپنے ہی ہیں ۔ ان پر تو ہماری تکلیف گراں گزرتی ہے عزیز علیہ ما عنتم۔
دکھائی جائے گی محشر میں شانِ محبوبی کہ
آپ ہی کی خوشی آپ کا کہا ہو گا
خداے پاک کی چاہیں گے اگلے پچھلے خوشی
خداے پاک خوشی اُن کی چاہتا ہو گا
کسی کے پاؤں کی بیڑی یہ کاٹتے ہوں گے
کوئی اسیرِ غم اُن کو پکارتا ہو گا
کسی طرف سے صدا آئے گی حضور آؤ
نہیں تو دَم میں غریبوں کا فیصلہ ہو گا
کسی کے پلّہ پہ یہ ہوں گے وقتِ وزنِ عمل
کوئی اُمید سے منہ اُن کا تک رہا ہو گا
کوئی کہے گا دہائی ہے یَا رَسُوْلَ اللہ ت
توکوئی تھام کے دامن مچل گیا ہو گا
Subscribe to:
Posts (Atom)