Tuesday, 14 March 2017

(رباعی نمبر 02) شب لحیہ و شارب ہے رُخِ روشن دنِ



(رباعی نمبر 02) 
شب لحیہ و شارب ہے رُخِ روشن دنِ
گیسو و وشب قدرو برات مومن
مژگاں کی صفیں چار ہیں وہ اُبرو ہیں
وَالْفَجْرِ کے پہلو میں لیَالٍ عَشْرٍ
مشکل الفاظ کے معنی
*شب --رات * لحیۂ - -داڑھی مبارک * شارب -- مونچھیں * رخ -- چہرہ *گیسو-- زلف * لیلۃ القدر -- شب برات (شعبان کی پندرھویں رات * مژگاں -- پلکیں * ابرو-- بھویں * والفجر -- صبح صادق * لیَالٍ عَشْرٍ-- دس راتیں
مفہوم و تشریح
سرکار مدینہ ﷺ کی داڑھی مبارک کالی رات کی طرح سیاہ ہے اور اسی طرح مونچھیں مبارک بھی (دو) اور چہرۂ انور روشن دن ہے ( تین ہو گئے) دو گیسوئے مبارک ایک لیلۃ القدر ہے اور دوسرا لیلۃ البرات ہے اہل ایمان کے لیے ( پانچ ہو گئے) چار پلکیں اور اسی صف میں دو بھویں مبارک ہیں (گیارہ ہو گئے) اور یہ گویا تفسیر ہوئی ،، والفجر ولیال عشر،، کی کہ صبح صادق کی قسم اور دس راتوں کی قسم ۔ صبح صادق چہرۂ والضحٰی ہوا اور دس راتیں مذکورہ دس اشیاء ہوئیں یہ ہے نعت مصطفی کا حق ادا کرنا۔ جس کے بارے میں کہا گیا۔
یہی دین و ایماں یہی ہے عبادت دروددوں کی محفل ہمیشہ سجائیں
میں نعتیں پڑھوں جھوم کر اس طرح فرشتے سبھی عرش پر جھوم جائیں
(ریاض مدینہ)

No comments:

Post a Comment