(شعر نمبر03)
فرشتے خدم رسول چشم تمام امم غلام کرم
وجود و عدم ، حدوث و قدم جہاں میں عیان تمہارے لیے
مشکل الفاظ کے معنی
*خدم --جمع خادم کی خدمتگار * چشم -- نوکر (غیرت مند نوکر جو اپنے مالک کی خاطر ہر قسم کی قربانی دے * اُمم -- اُمت کی جمع کسی بھی نبی کے ماننے والے *وجودوعدم--ہونا نہ ہونا * حدوث و قدم -- نیا پرانا * عیاں --ظاہر
مفہوم و تشریح
اے میرے پیارے نبی! ﷺ فرشتے آپ کے خدمت گار ہیں (میدان بدر و دیگر مقامات پہ حضور علیہ السلام کی خدمت کے لیے فرشتے اترے) انبیاء کرام اور رسل عظام علیھم السلام آپ ﷺ کے خیرخواہ ہیں ( جیسا کہ آیہ ء میثاق سے ظاہر ہے لتؤ متن بہ ولتنصرنہ تم ضرور ضرور میرے نبی پر ایمان لانا اور ان کی مدد کرنا) تمام امتیں آپ ﷺ کے کرم کی بھکاری اور نوکر ہیں، وجود ہو یا عدم ( ہونا ہو یا نہ ہونا ہو) عالم حدوث ہو یا قدم ( زندگی و موت ، نیا و پرانا، رات و دن) ان سب کی جلوہ سامانیاں آپ کی ذات با برکات کے طفیل ہیں۔
گر ارض و سما کی محفل میں لولاک لما کا شور نہ ہو یہ رنگ نہ ہو گلزاروں میں یہ نور نہ ہو سیّاروں میں

(ظفر علی خاں)
No comments:
Post a Comment