Thursday, 16 March 2017

(رباعی نمبر 04) بوسہ گہ اصحاب وہ مہر سامی



(رباعی نمبر 04) 
بوسہ گہ اصحاب وہ مہر سامی
وہ شانہء چپ میں اس کی عنبر فانی
یہ طرفہ کہ ہے کعبہ جان و دل میں 
سنگِ اسود نصیب رکن شامی
مشکل الفاظ کے معنی
*بوسہ گہ --چومنے کی جگہ * اصحاب - -صحابہ کرام علیھم الرضوان * مہر سا می -- اُبھری ہوئی مہر نبوت جو آپ کے دو کندہوں کے درمیان تھی یا بائیں کندھے پہ جیسا کہ اعلیٰ حضرت نے خود فرمایا * شانہ چپ -- بایاں کندھا *عنبر فانی-- عنبر کی خوشبو سے مہکتی اور عنبر خالص کی شکل جیسی * طرفہ -- عجیب بات * سنگ اسود -- حجر اسود (کالا پتھر جو کعبہ کی دیوار میں نصب ہے) * رُکنِ شامی کعبہ کے ایک کونے کا نام 
مفہوم و تشریح
نبی اکرم ﷺ کی پشت انور پر بائیں کندھے کے قریب اُبھری ہوئی مہر نبوت جو عنبر خالص کی خوشبو اور رنگ میں تھی صحابہ کرام علیھم الرضوان اس کو بڑی محبت سے بوسے دیتے تھے۔ عجیب بات کہہ دوں! ہمارے دل اور ہماری جان کا کعبہ محمد رسول اللہ ﷺ کی ذات والا صفات ہے اور اس کعبہ کے رُکنِ شامی ( بائیں کندھے) کے پاس حجر اسود ( مہر نبوت کی شکل میں ) نصب ہے
؂ تاڑنے والے بھی قیامت کی نظر رکھتے ہیں پر نہیں ، طاقت پرواز مگر رکھتے ہیں

No comments:

Post a Comment