(شعر نمبر05)
اصالت کل ، امامت کل، سیادت کل، امارت کل
حکومت کل، ولایت کل ، خدا کے یہاں تمہارے لیے
مشکل الفاظ کے معنی
٭اصالت--بنیاد، اصلیت ٭ کل -- سب کی٭ امامت -- امام ہونا
٭سیادت--سرداری ٭ امارت -- حکومت، امیری ٭ ولایت --سلطنت
مفہوم و تشریح
آپ ﷺ اصل کل ، ( وجہء تخلیق کائنات) امام کل ( ساری کائنات کے امام و پیشوا ۔ اناقائد اذا وفدوا۔ تحت لوائی ادم و من سواہ ) سید کل ( سب کے سردار ۔ انا سید و لدادم) ہیں۔ دونوں جہاں کی سرداری، حکومت، ریاست و ولایت اللہ رب العزت نے آپ ﷺ کو ہی عطا فرمائی ہے۔
(اعطیت مفاتیح کزائن الارض انا سید الناس یوم القیمہ)
کوئی نہ تھا زمان و مکاں جب ، تو آپ تھے یوں ماورائے قید زمان و مکاں ہیں آپ
دنیا کی فکر کیا؟ عقبیٰ کا ذکر کیا؟ رحمت کناں یہاں ہیں تو شافع وہاں ہیں آپ
No comments:
Post a Comment