Thursday, 30 March 2017

(شعر نمبر06) تمہاری چمک ، تمہاری دمک، تمہاری جھلک ، تمہاری مہک



(شعر نمبر06) 
تمہاری چمک ، تمہاری دمک، تمہاری جھلک ، تمہاری مہک
زمین و فلک سماک و سمک میں سکہ نشاں تمہارے لیے
مشکل الفاظ کے معنی
 *چمک--روشنی * دمک -- نورانیت * جھلک -- جلوہ،نظارہ * مہک--خوشبو * فلک -- آسمان * سِماک --بکسرالسین بلند ، ستارہ، چاند کی چودھویں منزل * سمک --مچھلی( بفتح السین والمیم) * سکہ-- ٹھپہ، کرنسی پر حکومت کی مہر * نشان -- علامت
مفہوم و تشریح
 اے میرے نور والے آقا! ﷺ آپ کی نورانیت ( جس سے در و دیوار جگمگا اُٹھیں ) آپ کی روشنی ( کہ سورج و چاند بھی اس کا مقابلہ نہ کر سکیں ) آپ کی ایک جھلک ( جس کے دیکھنے کی تاب نہیں ہے عالم کو ، اور آپ کے جسم منور سے پھوٹنے والی جنت کی خوشبو )
 (کان رسول اللہ اذا مرفی طریق من المدینۃ و جدوامنہ رائحۃ الطیب و قالو امر رسول اللہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم من ھذا الطریق،
(زرقانی د ۲۲۴ ج ۴، دلائل النبوۃ س ۳۸۰ ، خصایص الکبری س ۲۷ ج ۱)
 زمین ہو یا آسمان ، بلندی ہو یا پستی ، جگ ہو یا بستی، ہر طرف آپ ہی کا سکہ چل رہا ہے اور آپ ہی کی عظمت کے ڈنکے بج رہے ہیں۔
؂؂ کان جدھر لگایئے تیری ہی داستان ہے

No comments:

Post a Comment