جھڑکیاں کھائیں کہاں چھوڑ کے صدقہ تیرا
مشکل الفاظ کے معنی
* ٹکڑوں پہ پلنا -- کسی کی عطاؤں پہ عیش کرنا * غیر - - بیگانا * ٹھوکر - - پاؤں سے مارنا، مراد ہے ذلت و رسوائی * جھڑکیاں -- ڈانٹ ڈپٹ اور ملامت * صدقہ-- خیرات و بخشش
مفہوم و تشریح
یا رسول اللہ ! ﷺ ہم آپ کے ٹکرو ں پر پلنے والے ہیں ، ہمیں اپنے قدموں سے ہٹا کر دوسروں کے دروازوں پر ٹھوکریں کھانے کی ذلت سے بچا لیں اپنے دربار سے ہٹا کر غیروں کی ڈانٹ ڈپٹ کے حوالے نہ کیجئے ۔
اس شعر سے قرآن مجید کی متعدد آیات اور بے شمار احادیث مبارکہ کی طرف اشارہ کیا گیا ہے جن میں حضور ﷺ کا اپنے غلاموں کو نوازنا اور ان کی جھولیاں بھرنا مزکور ہے اور حضور ﷺ کا در چھوڑنے والو ں کی ذلت و رسوائی بیان کی گئی ہے مثلََا
اَنْ اَغْنٰھُمُ اللّٰہُ وَرَسُوْلُہ‘ مِنْ فَضْلِہ(التوبہ ۸۳)
اللہ او ر اس کے رسول نے انہیں اپنے فضل سے غنی کر دیا
وہ جو اس در سے پھر ا اللہ اس سے پھر گیا وہ جو اس در کا ہوا اللہ اس کا ہو گیا
No comments:
Post a Comment