(رباعی نمبر 25)
پرواز میں جب مدحت شاہ میں آؤں
تا عرش پَر فکر رسا سے جاؤں
مضمون کی بندش تو میسر ہے رضاؔ
کافی کا دردِ دل کہاں سے لاؤں
مشکل الفاظ کے معنی
*پرواز --اُڑان * مدحت - -تعریف و توصیف * تا -- تک * پَر -- پرندے کا بازو (جس کے زریعے وہ پرواز کرتا ہے *فکر رسا-- انجام تک پہنچے والی فکر اور سوچ * مضمون -- عنوان، سرنامہء بیان * بندش -- ھسن ترتیب، پابندی * میسر حاصل * کافی سید کفایت علی کافی رحمۃ اللہ علیہ شہید جنگ آزادی
مفہوم و تشریح
جب میں اپنے آقا و مولیٰ ﷺ کی عظمت و شان کو بیان کرنا شروع کرتا ہوں تو اپنی فکرِ رسا (نتیجہ تک پہنچے والی سوچ ) کے ذریعے عرش تک پرواز کرتا ہوں ۔ اپنے نبی ﷺ کی شان میں لفظوں کو خوب اچھے طریقے سے جوڑ لیتا ہوں مگر حضرت کافی علیہ الرحمۃ کا درد کہاں سے لاؤں ۔
سبحان اللہ ! اعلیٰ حضرت علیہ رحمۃ کس قدر وسیع الظرف تھے کہ اتنے بڑے صاحب دل ہو کر آپ کی عاجزی ملاخظہ فرمائیں اور دوسروں کی حوصلہ افزائی فرمانے کے سچے جذبے پہ غور کریں ۔ بڑے لوگوں کی یہی نشانی ہوتی ہے ، ایک جگہ آپ نے حضرت کافی علیہ الرحمۃ کو یوں خراج تحسین پیش فرمایا۔
کافی سلطان نعت گویاں ہے رضا انشاء اللہ میں ہوں وزیراعظم ( رحمۃ اللہ علیھما)

سبحان اللہ
ReplyDeleteقربان تجھ پر میرے دل و جاں
ReplyDeleteاحمد رضا خاں ، احمد رضا خاں
کیا بات ہے جی اعلی حضرت کی
ReplyDeleteYe full q ni post krty ap???
ReplyDelete