Friday, 7 April 2017

(شعر نمبر13) عطائے ارب جلائے کرب فیوض عجب بغیر طلب ی



(شعر نمبر13) 
عطائے ارب جلائے کرب فیوض عجب بغیر طلب
یہ رحمت رب ہے کس کے سبب برب جہاں تمہارے لیے                 
مشکل الفاظ کے معنی
*ارب --سو کروڑ * جلائے کرب -- دُکھ دور کرئے * فیوض -- جمع فیض کی بمعنی فائدہ * عجب -- عجیب، حیران کن * بغیر طلب -- بن مانگے * برب جہاں -- جہاں کے پرودگار کی قسم
مفہوم و تشریح
ہمارے آقا و مولیٰ ﷺ کی کروڑوں اربوں عطائیں اور نوازشیں لوگوں کے آج بھی دُکھ درد دور کر رہی ہیں اور قیامت کو بھی یہی حال ہو گا۔ اور پھر مزے کی بات یہ ہے کہ آپ ( صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم) کے یہ بے مثال اور حیران کن فیوضات بغیر مانگے ہمیں مل رہے ہیں۔
ذرا بتاؤ تو ! رب العالمین کی یہ رحمتیں کس وجہ سے مل رہی ہیں ؟ سنو سنو خدا کی قسم ہے حضور ﷺ کی وجہ سے مل رہی ہیں
؂دل کے حرامیں ، اپنے خدا سے ، تیرے سوا، کچھ بھی تو نہ مانگا
تو مِرا اول ، تو میرا آخر ، تو میرا ملجا، تو مِرا ماویٰ

کتنے صحیفے میں نے گھنگالے، نصف اندھیرے نصف اُجالے
تو ہی حقیقت، تو ہی صداقت، باقی سب کچھ صرف ہیولیٰ
( احمد ندیم قاسمی)

No comments:

Post a Comment