(شعر نمبر01)
سنتے ہیں کہ محشر میں صرف اُن کی رسائی ہے
اگر اُن کی رسائی ہے لو جب تو بن آئی ہے
مشکل الفاظ کے معنی
*رسائی -- پہنچ، گذر، واقفیت * لو-- برائے امید، ہاں * بن آئی-- کام ہو گیا
مفہوم و تشریح
(ارے گناہ گارو! کچھ سنا ! ) پتہ چلا ہے کہ محشر کے دن صرف حضور ﷺ ہی کی اللہ رب العزت کی بارگاہ تک پہنچ ہے ( باقی تمام انبیاء تو اذھبو الی غیری فرمائیں گے کہ کسی اور کے پاس جاؤ ! صرف حضور ﷺ ہی انالھا فرمائیں گے کہ میں ہوں اس کارِ شفاعت کے لیے) اچھا بھئی گناہ گارو! اگر صرف حضور ﷺ ہی کی رسائی ہے تو کام بالکل آسان ہو گیا ہے حضور ﷺ تو پھر اپنے ہی ہیں ۔ ان پر تو ہماری تکلیف گراں گزرتی ہے عزیز علیہ ما عنتم۔
دکھائی جائے گی محشر میں شانِ محبوبی کہ
آپ ہی کی خوشی آپ کا کہا ہو گا
خداے پاک کی چاہیں گے اگلے پچھلے خوشی
خداے پاک خوشی اُن کی چاہتا ہو گا
کسی کے پاؤں کی بیڑی یہ کاٹتے ہوں گے
کوئی اسیرِ غم اُن کو پکارتا ہو گا
کسی طرف سے صدا آئے گی حضور آؤ
نہیں تو دَم میں غریبوں کا فیصلہ ہو گا
کسی کے پلّہ پہ یہ ہوں گے وقتِ وزنِ عمل
کوئی اُمید سے منہ اُن کا تک رہا ہو گا
کوئی کہے گا دہائی ہے یَا رَسُوْلَ اللہ ت
توکوئی تھام کے دامن مچل گیا ہو گا
No comments:
Post a Comment