Thursday, 18 May 2017

(شعر نمبر03) سب نے صف محشر میں للکار دیا ہم کو



(شعر نمبر03) 
سب نے صف محشر میں للکار دیا ہم کو
اے بیکیسوں کے آقا اب تیری دہائی ہے                          
مشکل الفاظ کے معنی
*للکار دیا -- جھڑک دیا * بے کس-- مجبور ع عاجز * آقا -- والی، مددگار 
مفہوم و تشریح
تمام انبیاء کرام اور مرسلین عظام علیھم السلام نے تو میدان محشر کی صف سے ہمیں جھڑک کے نکال دیا ہے کی جاؤ ! ہم تمہاری شفاعت نہیں کر سکتے ( تم اتنے بڑے مجرم ہو کہ ہماری شفاعت سے تمہارا کام نہ ہو سکے گا) اے محتاجوں کے آقا و مولیٰ ﷺ اب آپ ہی کی بارگاہ میں فریاد ہے
؂ جس کا بھری دنیا میں کوئی بھی نہ ہو والی
اس کو بھی میرے آقا سینے سے لگاتے ہیں                          

No comments:

Post a Comment