Saturday, 20 May 2017

(شعر نمبر05) زائر بھی گئے کب کے دن ڈھلنے پہ ہے پیارے



(شعر نمبر05) 
زائر بھی گئے کب کے دن ڈھلنے پہ ہے پیارے 
اٹھ میرے اکیلے چل کیا دیر لگائی ہے                                       
مشکل الفاظ کے معنی
*زائر -- زیارت کرنے والا * دن ڈھلنے پہ -- سورج غروب ہونے کے قریب
مفہوم و تشریح
مدینہ شریف کی زیارت کرنے والے تو کب کے جا چکے ہیں اور (اے احمد رضا) تو ابھی آرام سے بیٹھا ہوا ہے ( زندگی کا) سورج غروب          ہونے کے قریب ہے، اُٹھ دیر نہ لگا اور اگر کوئی ساتھ نہیں بھی ہے تو اکیلا ہی سوئے مدینہ روانہ ہو جا۔
فکر آخرت
اس شعر میں شوق زیارت مدینہ کے ساتھ ساتھ فکر آخرت کا سبق دیا گیا ہے، جو کہ اہل اللہ کا ہر دور میں سب سے بڑا غم رہا ہے بلکہ امام المعصومین سید الا نبیاء ﷺ بھی تعلیم امت کے لیے اس سلسلہ میں فکر مند رہتے تھے اور اہتمام فرماتے ۔

No comments:

Post a Comment