Thursday, 25 May 2017

(شعر نمبر11) اے عشق ترے صدقے جلنے سے چُھٹے سستے




(شعر نمبر11) 
اے عشق ترے صدقے جلنے سے چُھٹے سستے
جو آگ بجا دے گی وہ آگ لگائی ہے                           
مشکل الفاظ کے معنی
*صدقے -- قربان * چھٹے -- آزاد ہوئے،رہا ہوئے ،چھٹکارا پایا 
مفہوم و تشریح
اے عشق مصطفی ﷺ اور غم رسول! ﷺ میں تجھ پہ قربان تو نے ہمارے دل کو جو فراق و غم رسول ﷺ کی آگ لگائی اس کا یہ فائدہ ہوا کہ جہنم سے چھٹکارا پا گئے کیونکہ تیری آگ نے جہنم کی آگ کو بھی بجا دیا ہے، العشق نار یحرق ما سوی اللہ 
عشق ایک ایسی آگ ہے جو ماسوی اللہ کو بھسم کر کے رکھ دیتی ہے۔
حدیث شریف میں ہے کہ مومن جب پل صراط سے گزرے گا تو دوذخ پکارے گی کہ جلدی گزر تیرے نور ایمان کی ٹھنڈک سے میری آگ سرد ہو رہی ہے۔ 
؂ غم مصطفی تیرا شکریہ میں کہاں کہاں سے گزر گیا

3 comments: