(شعر نمبر15)
مطلع میں یہ شک کیا تھا واللہ رضاؔ واللہ
صرف ان کی رسائی ہے صرف ان کی رسائی ہے
مشکل الفاظ کے معنی
*مطلع -- (جائے طلوع) غزل یا نعت کا پہلا شعر * واللہ -- اللہ کی قسم
مفہوم و تشریح
کوئی یہ نہ سمجھے کہ میں احمد رضا اپنی نعت کے پہلے شعر جو یہ کہہ آیا ہوں کہ ’’میدان محشر میں صرف حضور ہی کی بارگاہ الہی میں رسائی ہے‘‘ شاید میں نے کوئی غلط بات کی ہے یا اب پچھتا رہا ہوں کہ کیوں کہہ دیا، اگر کسی کو اس عقیدے میں شک ہو تو وہ اپنا شک نکال دے۔ خدا کی قسم ! ہاں ہاں اللہ کی قسم ! قرآن و حدیث کا نچوڑ ہے یہ عقیدہ کہ
صرف ان کی رسائی ہے صرف ان کی رسائی ہے
واہ واہ اے گدائے درِ خیرالوریٰ احمد رضا ! آپؒ کی قبر انور پہ اللہ رب العزت کروڑوں رحمتیں نازل فرمائے آپؒ نے ہمیں کتنا ٹھوس عقیدۂ نجات عطا کیا ہے ،یقیناً آپؒ درِ مصطفی ﷺ کے وہ عظیم الشان منگتے ہے کہ جن کے بارے میں کہا گیا ہے ،
زمانے کے سکندر ہیں سخی دربار کے منگتے
نرالی شان رکھتے ہیں نبی مختار کے منگتے
گدائے مصطفی کی عظمتیں اللہ سے پوچھ
شہنشاہوں سے اچھے ہیں میری سرکار کے منگتے

خاک ہو جائیں عدو جل کر مگر ہم تو رضا
ReplyDeleteدم میں جب تک دم ہے ذکر انکا سناتے جائنگے