(شعر نمبر06)
تو ہی بندوں پہ کرتا ہے لطف و عطا ہے تجھی پہ بھروسا تجھی سے دعا
مجھے جلوۂ پاک رسول دکھا تجھے اپنے ہی عزو علا کی قسم مشکل الفاظ کے معنی:
*لطف و عطا-- مہربانیاں *بھروسا -- سہارا * عزو عطا -- عزت ، بلندی
مفہوم اشعار وخلاصہ تشریح
اے اللہ اس میں کوئی شک نہیں کہ اپنے بندوں پہ تو ہی مہربانیاں فرماتا ہے اور ان کے بگڑے کام تو ہی سنوارتا ہے ، میرا بھی یہی عقیدہ و ایمان ہے اور بھروسہ بھی تجھی پہ ہے اور ساتھ یہ عاجزانہ دعا بھی تجھی سے ہے کہ میرا بگڑا کام صرف تیرے نبی ﷺ کے دیدار سے سنور سکتا ہے اے اللہ! تجھے قسم ہے اپنی عزت و بلندی کی مجھے اپنے حبیبؐ کا دیدار عطا کر دے۔ یا رسول اللہ!ﷺ
تیری آرزو میں جینا تیری جستجو میں مرنا
یہ ہی میری زندگی ہے یہی میری بندگی ہے

No comments:
Post a Comment