Tuesday, 2 October 2018

سونے کو تپائیں جب کچھ مِیل ہو یا کچھ مَل

(شعر نمبر06)
سونے کو تپائیں جب کچھ مِیل ہو یا کچھ مَل
کیا کام جہنم کے دھرے کو کھرے دل سے 
مشکل الفاظ کے معنی
* تپائیں ۔ گرم کریں ، پگھلائیں* مَیل ۔ میل کچیل *میل ۔ ملاوٹ *دھرے۔ بھڑکتی آگ 
*کھرے۔ صاف ستھرے 
مفہوم اشعار و خلاصہ تشریح
سونے کا کھرا یا کھوٹا ہونا معلوم کرنا ہو تو اس کا طریقہ یہ ہے کہ اس کو آگ پر تپا کر پگھلا دیا جاتا ہے اس طرح اس کا کھوٹ جدا ہو جاتا ہے، یہ ایسے سونے کے ساتھ کیا جاتا ہے جس کا حال معلوم نہ ہو یا پتہ ہو کہ اس میں میل کچیل یا کھوٹ ( کسی دوسری دھات کا ہے ) لیکن جب یقین ہو کہ سونا کھرا ہے تو اس کو کٹھیلی میں ڈال کر آگ پر تپا کر پگھلانے کی ضرورت نہیں ہوتی الحمدللہ! عاشقان مصطفی ﷺ کے دل محبت رسول اور عشق مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کی آماجگاہ ہیں ان میں میں میل کچیل یا کھوٹ کا شائبہ تک نہیں ہے پھر جہنم کی آگ کو ان سے کیا کام۔
حدیث شریف میں ہے مومن جب پل صراط سے گزرے گا تو دوزخ پکارے اُٹھے گی جلدی گزر جا! تیرے نور ایمانی سے میری آگ ٹھنڈی ہو رہی ہے۔
اعلی حضرت فرماتے ہیں
؂ اے عشق تیرے صدقے جلنے سے چھٹے سستے جو آگ بجھا دے گی وہ آگ لگائی ہے 

No comments:

Post a Comment