(رباعی نمبر 08)
یہ شہ کی تواضع کا تقاضا ہی نہیں
تصویر کھنچے ان کو گوارا ہی نہیں
معنی ہیں یہ مانی کہ کرم کیا مانے
کھنیچنا تو یہاں کسی سے ٹھہرا ہی نہیں
مشکل الفاظ کے معنی
*شہ --بادشاہ * تو اضع -- عاجزی * تقاضا -- طلب *گوارا--پسند * معنی -- مطلب، مقصد مفہوم و تشریح
تصویر نہ بن سکنے کی دوسری وجہ بیان ہو رہی ہے اور وہ یہ کہ ہمارے آقا ﷺ کی عاجزی و انکساری بے مثل و بے مثال ہی بھلا وہ کب چاہیں گے کہ میری تصویر بنے ( اور اس کی پوجا پاٹ شروع ہو جائے) یا پھر حضور ﷺ کے کرم نے یہ پسند ہی نہ کیا کہ تصویر کھنچے ، دراصل بات یہ ہے کہ ،،کھنیچنا،، کا لفظ ہی اس بارگاہ میں نہیں ہے کیونکہ کھنیچنا میں تو ،،لینے،، کا مفہوم پایا جاتا ہے جب کہ آپ تو ہر کسی کو دینے والے ہیں۔
رسول خدا کی ثنا ہم کریں گے پڑھیں گے درود اور دعا ہم کریں گے
رہیں گے رہِ مصطفی ہی کے راہی یہ جیسے بھی ممکن ہوا ہم کریں گے
No comments:
Post a Comment