Monday, 6 March 2017


25) تیری سرکار میں لاتا ہے رضاؔ اُس کو شفیع
جو مرا غوث ہے اور لاڈلا بیٹا تیرا
مشکل الفاظ کے معنی
* سرکار -- دربار، بارگاہ (فارسی) * لاتا ہے - -پیش کرتا ہے * رضا -- امام اہل سنت اعلیٰ حضرت عظیم المرتبت علیہ الرحمۃ کا تخلص اور آپ کے نام کا ایک جُز بھی پورا اسم گرامی ،، احمد رضا،، ہے *شفیع -- سفارش کرنے والا *غوث -- فریدد رس *لاڈلا-- پیارا بلکہ بہت پیارا محبوب
مفہوم و تشریح
یا رسول اللہ ! ﷺ آپ کے در کا گدا، جس کا نام ہے احمد رضا ، آپ کی بارگاہ میں ایک سفارشی لے کر حاضر ہو ا ہے اور ایسا سفارشی کہ جس کی سفارش کو آپ بھلا رد کیوں فرمائیں گے کیونکہ وہ سفارشی میرا آقا و فریاد رس ہے اور آپ کا بڑا ہی پیارا و محبوب بیٹا ہے، 
( یعنی شہنشاہ بغداد ، پیرپیراں ، میر میراں ، دستگیر بے کسہاں ، محبوب سبحانی ، قظب ربانی ، غوث صمدانی، شیریزدانی ، شہبازلا مکانی ، قندیل نورانی، حضرت الشیخ السید ابو محمد عبد القادر الجیلانی الحسنی و الحسینی ، المروف غوث اعظم رضی اللہ عنہ)
؂ خلق خدا کا ہاتھ ہے اولیاء کے ہاتھ میں اولیاء کا ہاتھ ہے غوث الوریٰ کے ہاتھ میں
غوث الوریٰ کا ہاتھ ہے شیر خدا کے ہاتھ میں شیر خدا کا ہاتھ ہے مصطفی کے ہاتھ میں 
مصطفی کا ہاتھ ہے رب العلیٰ کے ہاتھ میں 
(جل جلالہ، صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم، رضی اللہ عنہ، رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہم اجمعین)

No comments:

Post a Comment