Monday, 6 March 2017

حرم و طیبہ و بغداد جدھر کیجئے نگاہ

                   
   
 (24) حرم و طیبہ و بغداد جدھر کیجئے نگاہ
جوت پڑتی ہے تیری نور ہے چھنتا تیرا
مشکل الفاظ کے معنی
* حرم -- مکہ شریف * طیبہ - -مدینہ شریف * بغداد -- باغ دادا کا ، مخفف ہے (انصاف کا باغ ، عراق میں ایک باغ تھا جہاں نوشیرواں اپنی کچہری لگا کر عدل و انصاف کرتا تھا ) بغداد شریف مراد ہے *جدھر -- جس طرف *جوت -- نور اُجالا، شعاع *چھنتا-- ظاہر ہونا
مفہوم و تشریح
یا رسول اللہ ! ﷺ مکہ ہو یا مدینہ یا بغداد (یا کوئی بھی مقدس مقام) جدھر بھی نگاہ اُٹھا کر دیکھا جائے آپ ہی کے نور کے جلوے نظر آ رہے ہیں
؂ داتا ہجویری ، لاثانی ، مہر علی خواجہ ہند الولی، میراں غوث جلی
کیسے کیسے دیئے میرے محبوب نے یہ نگینے ہمیں روشنی کے لیے
رسول اللہ ﷺ اور غوث اعظمؓ 
حضور ﷺ خدا کے محبوب ہیں اور غوث اعظمؓ حضور ﷺ کے محبوب ہیں ، حضور ﷺ نبی الثقلین ہیں اور غوث پاکؓ ولی الثقلین ہیں، ہماری جان محمد ﷺ رسول الکونین ہیں اور ہمارے آقا غوث اعظمؓ غوث الکونین ہیں ، محبوب خدا ﷺ رسول الجن و الانس ہیں اور محبوب مصطفی سرکار غوث اعظمؓ غوث الجن و الانس اور شیخ الجن و الانس ، آپ ﷺ چودہ طبق کے رسول و نبی ہیں اور یہ سارے جہان کے غوث و ولی ، اُن کی نبوت و رسالت میں ثانی نہیں اور اِن کی ولایت و غوثیت میں ثانی نہیں ، ہیں وہ بھی لا جواب ہیں یہ بھی بے مثال ، خیر الوریٰ ہیں ، اُن کی شان کا منکر بھی بدبخت اور اِن کی عظمت کا منکر بھی بد نصیب ہے۔ نبی اُن کی مہر سے بنتے ہیں ، ولی اِن کی مہر سے بنتے ہیں
؂ غوث اعظم درمیان اولیاء چوں محمد درمیان انبیاء

No comments:

Post a Comment