Monday, 6 March 2017

تیرے صدقے مجھے اک بوند بہت ہے تیری


(23) تیرے صدقے مجھے اک بوند بہت ہے تیری
جس دن اچھوں کو ملے جام چھلکتا تیرا
مشکل الفاظ کے معنی
 * تیرے صدقے -- آپ پر قربان یا آپ کے طفیل * اِک - -ایک کا مخفف * بوند -- قطرہ *اچھوں -- اچھے لوگ *جام -- پیالا *چھلکتا -- لبریز، بھر ہوا
مفہوم و تشریح
 یا رسول اللہ ! ﷺ میں آپ پہ قربان ہو جاؤں یا جس د ن آپ کے طفیل نیک لوگوں کو آپ اپنے ہاتھوں سے جام کوثر بھر بھر کر پلا رہے ہوں گے میرا کام تو آپ کے ہاتھوں سے کوثر و سلسبیل کی ا یک بوند ہی بنا دے گی۔
؂؂ جس کی دو بوند ہیں کوثر و سلسبیل ہے وہ رحمت کا دریا ہمارا نبی ﷺ
 ایک مرتبہ صحابہ کرام علیہم الرضوان نے حضو ر ﷺ کی بارگاہ میں عرض کیا!
 یا رسول اللہ ﷺ قیامت کے دن ہم آپ کو کہاں تلاش کریں؟ فرمایا میں ان تین مقا مات میں سے کسی مقام پہ تمہیں مل جاؤں گا۔
(۱۱) پل صراط پہ ( اپنی امت کو وہاں سے پار کرا کے جنت میں لے جانے کے لیے)۔
؂؂ رضا پل سے اب دجد کرتے گز ریئے کہ ہے رب سلم صدائے محمد ﷺ
(۲۲) میزان پہ ( جہاں امت کے اعمال تُل رہے ہوں گے اور میں نگرانی کر رہا ہوں گا کیونکہ جس کا سودا تولا جائے وہ وہاں موجود ہوتا ہے اور پھر کمی بیشی اگر ہو گی تو اس کا انتظام فرما رہا ہوں گا)۔
(۳) حوض کوثر پہ ( اپنی امت کو جام بھر بھر کے پلا رہا ہو ں گا)۔
 اعلیٰ حضرت رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں مجھے ایک بوند جب آپ ﷺ عطا فرمائیں گے تو آپ ﷺ کی توجہ میری طرف ہو گئی تو بس توجہ سے ہی کام ہو جائے گا کیونکہ آپ ﷺ کی توجہ جدھر ہو گی خدا کی توجہ بھی ادھر ہی ہو گی، اس لیے کسی نے کہا ہے
؂؂ تیری نظر سے میری سلامت ہے زندگی تیری نظر نہ ہو تو قیامت ہے زندگی

No comments:

Post a Comment