Friday, 9 June 2017

(شعر نمبر01) لَمْ یَاْتِ نَظِیْرُکَ فَیْ نَظَرٍ



نعت شریف نمبر06 
(شعر نمبر01)
لَمْ یَاْتِ نَظِیْرُکَ فَیْ نَظَرٍ مثل تو شد پیدا جانا
جگ راج کو تاج تورے سر سو ہے تجھ کو شہ دوسرا جانا                        
مشکل الفاظ کے معنی
*لَمْ یَاْتِ نَظِیْرُکَ فَیْ نَظَر -- حضور ﷺ کا مثل کسی کو نظر نہ آیا کیونکہ ہے ہی نہیں *ٍ مثل تو شد پیدا جانا -- اے محبوب آپ کی طرح کا کوئی پیدا ہی نہیں ہوا * جگ راج کر تاج تورے سر سو ہے -- سارے جہاں کا تاج آپ ﷺ ہی کے سر پر سجتا ہے۔ ہم نے جان لیا کہ آپ دونوں جہانوں کے بادشاہ ہیں 
مفہوم و تشریح
یا رسول اللہ ! ﷺ آپ جیسا تو کبھی نہ دیکھا گیا نہ آئیندہ دیکھا جائے گا کیونکہ
؂ او سچا ای رب نے توڑ دتا جیدے وچہ محمد نو ڈھا لیا سی
اللہ رب العزت نے آپ ﷺ جیسا کوئی پیدا ہی نہیں فرمایا۔ جہانوں کی بادشاہی آپ کو ہی سجتی ہے اس لیے ہم نے آپ ﷺ کو جہانوں کا بادشاہ مان لیا ہے۔ مطلع میں حضرت حسان بن ثابت رضی اللہ عنہ کے عقیدے کی ترجمانی واضع نظر آ رہی ہے انہوں نے حضور ﷺ کی شان میں عرض کیا۔
؂ واحس منک لم ترقط عینی                   واجمل منک لم رلدا النساء
خلقت مبرامن کل عیب                      کانک قد خلقت کما تشاء    
 
ا
ے میرے آقا ! ﷺ آپ جیسا حسین تو میری آنکھ نے دیکھا ہی نہیں اور دیکھے بھی کیسے کہ آپ جیسا حسین و جمیل کسی ماں نے جنا ہی نہیں۔ آپ ہر عیب سے پاک پیدا کیے گئے ۔ گویا آپ اپنی مرضی سے بنائے گئے۔

No comments:

Post a Comment