Thursday, 1 June 2017

(شعر نمبر02) خامہء قدرت کا حسن دست کاری واہ واہ




کلام نمبر 25
(شعر نمبر02) 
خامہء قدرت کا حسن دست کاری واہ واہ
کیا ہی تصویر اپنے پیارے کی سنواری واہ واہ                    
مشکل الفاظ کے معنی
*خامہء قدرت -- اللہ رب العزت کی قدرت کا قلم * دستکاری -- کاری گری *سنواری آراستہ فرمائی * 
مفہوم و تشریح
اے میرے اللہ ! تیری کاری گری اور تیرے قلم کی قوت تخلیق کی دستکاری کے قربان جاؤں تو نے اپنے پیارے محبوب کی صورت کیسی بے مثال ، لا جواب اور باکمال بنائی ہے کہ ان کو دیکھ کر کہنا پڑتا ہے ۔
؂ تیری صورت سے نہیں ملتی کسی کی صورت
 ہم جہاں میں تیری تصویر لیے پھرتے ہیں                     
جبریل امین علیہ السلام نے حضور ﷺ کی بارگاہ میں عرض کیا جس کو حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہ نے روایت فرمایا! کہ اللہ رب العزت فرماتا ہے۔ 
کسوت حسن یوسف من نور الکرسی و کسرت نور وجھک من نور عرشی۔
’’ حضرت یوسف علیہ السلام کو میں نے کرسی کے نور کا حسن دیا اور اے حبیب تیرے چہرے کو میں نے اپنے عرش کا نور پہنا دیا (نصرۃ الواعظین)
؂ دیکھنے والے کہا کرتے ہیں اللہ اللہ
یاد آتا ہے خدا دیکھ کے صورت تیری                   
چین پائیں گے تڑپتے ہوئے دل محشر میں 
غم کسے یاد رہے دیکھ کے صورت تیری                    

No comments:

Post a Comment