Sunday, 18 June 2017

(شعر نمبر02) جلی جلی بو سے اس کی پیدا سوزشِ عشق چشم والا




نعت شریف نمبر62
(شعر نمبر02)

جلی جلی بو سے اس کی پیدا سوزشِ عشق چشم والا
کباب آہو میں بھی نہ پایا مزہ جو دل کے کباب میں ہے                           
مشکل الفاظ کے معنی
*جلی جلی بو -- کسی شئے کے آگ پر جلنے سے جو بو پیدا ہو * سوزش -- جلن * چشمِ والا -- عظمت والی آنکھ * آھو -- ھرن 
مفہوم و تشریح
عشق رسول اور فراق و ہجر مصطفی ﷺ کی آگ میں دل کے جلنے کی جو ہلکی ہلکی بو آ رہی ہے یہ میرے آقا ﷺ کی مبارک آنکھوں کے عشق کی سوزش سے پیدا ہوتی ہے اور اس دل کے عشق رسول ﷺ میں کباب ہونے میں جو لذت ہے بھلا وہ ہرن کے کبابوں میں کہاں ہو سکتی ہے 
اگر تفصیل میں جانا ہو تو بلال حبشی ، صہیب رومی، سلمان فارسی ، حضرت خبیب و خباب، حضرت سمیہ و جناب اویس قرنی رضی اللہ عنھم اجمعین کی مبارک زندگیوں کا مطالعہ کیا جائے اور ان سے پوچھا جائے کہ بتاؤ اے اللہ کے محبوب ﷺ کی محبت و عشق میں طرح طرح کی اذیتیں برداش کر نے والو!
؂ حب نبی میں زندگی کیسے گزر گئی                                   

No comments:

Post a Comment