(شعر نمبر04)
انگلیاں ہیں فیض پر ٹوٹے ہیں پیاسے جھوم کر
ندیاں پنجاب رحمت کی ہیں جاری واہ واہ
مشکل الفاظ کے معنی
*فیض -- بخشش و عطا * جھوم کر -- وجد و بے خودی میں آ کر *ندیاں -- نہریں
*پنجاب رحمت -- رحمت کے پانچ دریا ( جو حضور ﷺ کی پانچ انگلیوں سے جاری ہوئے
مفہوم و تشریح
صلح حدبیہ اور دیگر کئی مواقع پر جب پانی ختم ہو گیا تو سرکار مدینہ ﷺ نے اپنا دست عطا برتن میں رکھا تو پانی کی نہریں جاری ہو گئیں ہزار سے زائد صحابہ کرام نے پیا ، وضو کیا ، غسل کیا، سواریوں کو پلایا اور دیگر جگہ استعمال کیا ۔ پانی ہے کہ پانی ختم ہونے کا نام ہی نہیں لیتا، اور صحابہ کرام سے پوچھا گیا کہ تم کتنے تھے تو انہوں نے فوراً جواب دیا کہ چودہ سو لیکن اگر ایک لاکھ بھی ہوتے تو پانی ختم نہ ہوتا یہ بات اس لیے فرما دی کہ سوال کرنے والا یہ نہ سمجھے کہ شاید اس کے بعد تھوڑا ہی بچا ہو گا، تھوڑا کیسے ہو سکتا ہے کہ حوض کوثر کے خالق نے کوثر کے مالک کی انگلیوں کا کنکشن و رابطہ حوض کوثر سے کر دیا تھا۔ تبھی تو اعلیٰ حضرت نے پنجاب رحمت کہا کہ رحمت کے پانچ دریا اور نہریں تھیں جو بہہ رہی تھیں ۔ آپ ﷺ کی فیض رسا انگلیوں سے جب پانی کی پانچ نہریں جاری ہوئیں تو حضور ﷺ کے عاشق صحابہ کرام اپنی پیاس بجھانے کے لیے وجد کرتے ہوئے دوڑے کہ یقیناً اس پانی میں حوض کوثر کی سی لذت ہو گی۔ پینے کا مزہ تو آج آئے گا کہ یہ پانی وجود مصطفی ﷺ کی خوشبو سے معطر ہے۔
مثل اس کا کوئی آیا نہ اب آئے گا

میرا ماضی بھی وہی ہے مرا فردا بھی وہی
وہ بشر ہے کہ یہی اس کا ہے ارشاد مگر
وہ بشر ہے کہ یہی اس کا ہے ارشاد مگر
اس جہان بشریت میں ہے یکتا بھی وہی
(جمال از احمد ندیم قاسمی؛ ۴۶)
(جمال از احمد ندیم قاسمی؛ ۴۶)
No comments:
Post a Comment