نعت شریف نمبر36
(شعر نمبر05)
کرے مصطفی کی اہانتیں کھلے بندوں اس پر یہ جراتیں!
کیا میں کیا نہیں ہوں محمدی ارے ہاں نہیں ، ارے ہاں نہیں
مشکل الفاظ کے معنی
*اہانتیں -- توہینیں، گستاخیاں * کھلے بندوں -- علی الا اعلان
*جراتیں -بہادریاں
مفہوم و تشریح
یہ عجیب مسلمانی ہے کہ حضور نبی مکرم نور مجسم ﷺ جن کی محبت عین ایمان بلکہ ایمان کی بھی جان ہیں ، تو علی الا اعلان ان کی شان میں گستاخیاں بھی بکتے ہیں اور پھر کہتے ہیں کیا ہم محمدی نہیں ہیں؟ تو سن لے او کمینے! ہاں تو نہ محمدی ہے نہ مسلمان ہے تو کالا نعام بل ھم اضل ہے کیونکہ
وتعزوہ وتو قروہ۔لا تقدمو ابین یداللہ ورسولہ۔ لاترفعوا اص واتکم فوق صوت النبی۔ قرآن پاک کی آیات طیبات اور لایومن احدکم حتی اکوں احب الیہ من والدہ و ولدہ و الناس اجمعین حدیث پاک تیرے ایمان کی مکمل طور پر نفی کر رہی ہے۔

محمد ﷺ کی محبت دین حق کی شرط اول ہے اسی میں ہو اگر خامی تو ایماں نامکمل ہے
محمد ﷺ کی غلامی ہے سند آزاد ہونے کی خدا کے دامن توحید میں آباد ہونے کی
محمد ﷺ کی محبت آن ملت شان ملت ہے محمد ﷺ کی محبت روح ملت جان ملت ہے
محمد ﷺ کی محبت خون کے رشتوں سے بالا ہے یہ رشتہ دنیوی قانون کے رشتوں سے بالا ہے
محمد ﷺ ہے متاح عالم ، ایجاد سے پیارا پدر، مادر، برادر، مال، جان، اولاد سے پیارا
(ماہنامہ اسلام ؛ حفیظ جالندری)
اگر ضروری مقامات پر اعراب کا بھی التزام کیا جاتا تو زیادہ مناسب ہوتا..
ReplyDelete