(شعر نمبر07)
نفس یہ کیا ظلم ہے جب دیکھو تازہ جرم ہے
ناتواں کے سر پہ اتنا بوجھ بھاری واہ واہ
مشکل الفاظ کے معنی
*نفس -- جان ، روح * تازہ جرم -- نیا گناہ *ناتواں -- کمزور
مفہوم و تشریح
اے نفس بد نفس امارہ! یہ کیا ظلم ہے اور تو کیسا ظالم ہے کہ ہر لمحے تو ایک تازہ جرم کر کے میرے کمزور کندھوں پہ اتنا بوجھ ڈالتا جا رہا ہے ( ہمارے آقا معاف کرانے پہ لگے ہوئے ہیں اور تو ہے کہ جرموں پہ جرم کرتا جا رہا ہے ۔ تجھے شرم آنی چاہیے اور اللہ کے نبی کو گناہ کر کر کے پریشان نہیں کرنا چاہیے)
سرکار کی رحمت سے مایوس نہیں ہوں
ہیں گرچہ گناہ میرے سمندر کے برابر
(عبدالستار نیازی)
No comments:
Post a Comment