Monday, 5 June 2017

(شعر نمبر08) مجرموں کو ڈھونڈتی پھرتی ہے رحمت کی نظر




(شعر نمبر08)
مجرموں کو ڈھونڈتی پھرتی ہے رحمت کی نظر
طالع برگشتہ تیری ساز گاری واہ واہ                               
مشکل الفاظ کے معنی
*طالع برگشتہ -- الٹے نصیب والا، بد نصیب * سازگاری -- موافقت 
مفہوم و تشریح
اِدھر ہماری حالت تو یہ ہے کہ ہر لمحہ ایک نیا گناہ کر رہے ہیں اور اُدھر بروز قیامت ہمارے آقا ﷺ کی حالت یہ ہو گئی کہ آپ ﷺ کی رحمت خود مجرموں پر سایہ شفاعت کرنے کے لئے ڈھونڈ رہی ہو گی۔ واہ رہے مجرم ! تھا تو تو بد نصیب لیکن تیری بد نصیبی کے ساتھ حضور کی رحمت نے اس طرح ساز گاری اور موافقت پیدا کر لی ہے۔
؂ جائے گی ہنستی ہوئی خلا میں اُمت ان کی
کب گوارا ہوئی اللہ کو رقّت ان کی                      
یار ہو جائے گا اک آن میں بڑا اپنا
کام کر جاے گی محشر میں شفاعت ان کی                   
(مولانا حسن رضا خان)          

No comments:

Post a Comment