نعت شریف نمبر62
(شعر نمبر08)
کھڑے ہیں منکر نکیر سر پہ نہ کوئی حامی نہ کوئی یارو
بتا دو آ کر مرے پیمبر کہ سخت مشکل جواب میں ہیں
مشکل الفاظ کے معنی
* منکر نکیر -- قبر میں سوال جواب کرنے والے دو فرشتوں کے نام * حامی -- خیر خواہ * یاور -- مددگار
مفہوم و تشریح
اے میرے کریم آقا! ﷺ میں قبر کی اندھیری کوٹھری میں داخل ہو چکا ہوں ، قبر کے فرشتے میرے سر پہ کھڑے ہیں ، آپ ﷺ کے سوا کوئی حامی و مددگار نظر نہیں آتا ، سخت مشکل میں ہوں تشریف لا کر قبر کو منور بھی فرمائیں اور اپنے گناہ گار کو بتائیں کہ ان کو کیا جواب دینا ہے۔
نظر کرم بس آپ کی سرکار چاہیے
ہر رات مجھ کو آپ کا دیدار چاہیے
مرنے کے بعد دفن مدینے میں ہو سکوں
دو گز زمیں مجھے میری سرکار چاہیے
میں اپنی ساری زیست وہیں پہ گزار دوں
مجھ کو حضور آپ کا دربار چاہیے
(ریاض مدینہ)

No comments:
Post a Comment