(شعر نمبر09)
عرض بیگی ہے شفاعت عفو کی سرکار میں
چھنٹ رہی ہے مجرموں کی فرد ساری واہ واہ
مشکل الفاظ کے معنی
*عرض بیگی ہے -- اہل کار کے ہاتھ درخواست بھیجی ہے * چھٹ رہی ہے -- تفتیش ہو رہی ہے * فرد حساب کتاب کی فہرست (فرد جرم)
مفہوم و تشریح
اللہ تعالیٰ کی بارگاہ کے بکار خاص کارندے ( فرشتے) حضور ﷺ کی شفاعت کے نتیجے میں فہرستیں لیکر بیٹھ گئے ہیں اور دھڑا ڈھڑ حضور ﷺ کی شفاعت کی نوید گنہ گاروں کو سنا رہے ہیں ، فلاں بھی آ جائے ، فلاں کی شفاعت بھی ہو گئی، فلاں بھی بخشا گیا ( لو اب میری بھی فرد جرم پیش ہو گئی۔ یہ لو مجھے بھی شفاعت کی خوشخبری سنا دی گئی کیونکہ حضور ﷺ نے فرمایا ہے شفاعتی لا ھل الکبائرمن اُمتی۔ میری شفاعت بڑے بڑے گنہ گاروں کے لیے ہے۔ اور آپ نے یہ بھی فرمایا کہ میں اس وقت تک راضی نہیں ہوں گا جب تک میرا ایک امتی بھی دوزخ میں رہے گا اور اللہ رب العزت نے تو بہر حال اپنے محبوب کو راضی کرنا ہے ( وَلَسَوْفَ یُعْطِیْکَ رَبُّکَ فَتَرْضٰی o5 )
حضرت میاں محمد صاحب عارف کھڑی شریف رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں
ؔ واہ کریم اُمت دا والی مہر شفاعت کردا
جبرائیل جہے جس چاکر نبیاں دا سر کردہ
اوہ محبوب حبیب رباناں حامی روز حشر دا
آپ یتیم یتیماں تائیں ھتھ سرے تے دھر دا

No comments:
Post a Comment