نعت شریف نمبر62
(شعر نمبر09)
خدائے قہار ہے غضب پر کھلے ہیں بدکاریوں کے دفتر
بچا لو آ کر شفیع محشر تمہارا بندہ عذاب میں ہے
مشکل الفاظ کے معنی
* قہار -- قہرو غضب والا * بدکاریوں -- گناہوں * دفتر -- رجسٹر، نامہء اعمال *بندہ -- غلام
مفہوم و تشریح
اے میرے پیارے آقا! ﷺ اللہ تعالیٰ آج پوری طرح اپنی شان قہاری و جباری کا اظہار فرما رہا ہے اور اس کے سامنے میرے گناہوں کے رجسٹر کھلے ہوئے ہیں ،کسی نبی کی مجال نہیں کہ کچھ عرض کر سکے۔ بس میری نگاہیں آپ ہی کو ڈھونڈ رہی ہے۔ اے میدان محشر میں گناہ گاروں کی شفاعت کرنے والے آقا ! ﷺ تشریف لائیں اور اپنے بندے کو نار جہنم سے بچائیں۔
کبھی تیرے غم میں رونا کبھی ہجر میں تڑپنا
یونہی میری رات گزری اسی طرح دن گزارا
(مولانا محمد ارشدپناہوی)

No comments:
Post a Comment