Monday, 19 June 2017

(شعر نمبر10) کریم ایسا ملا کہ جس کے کھلے ہیں ہاتھ اور بھرے خزانے



نعت شریف نمبر62
(شعر نمبر10)

کریم ایسا ملا کہ جس کے کھلے ہیں ہاتھ اور بھرے خزانے
بتاؤ پھر اے مفلسو کہ پھر کیوں تمہارا دل اضطراب میں ہے                 
مشکل الفاظ کے معنی
* کریم --کرم کرنے والا * مفلسو -- اے محتاجوں اور مسکینو * اضطراب -- پریشانی، بے چینی 
مفہوم و تشریح
ہمیں اللہ کریم نے ایسا کریم (کرم کرنے والا، سخی، داتا) نبی عطا فرمایا ہے کہ جس کے ہاتھ دینے کے لیے ہر وقت کھلے رہتے ہیں اور اس کے خزانے بھرے ہوئے ہیں (اوتیت مفاتیح خزائن الارض) پھر ذرا بتاؤ تو اے منگتو! تمہارا کیوں دھڑک رہا ہے اور یہ سوچ رہا ہے کہ پتہ نہیں ملے گا کہ نہیں۔ ا علیٰ حضرت ایک مقام پہ فرماتے ہیں 
؂     مجرم بلانے آئے ہیں جا ء وک کا ہے گواہ
پھر رد ہو کیا یہ شان کریموں کے در کی ہے                     

No comments:

Post a Comment