نعت شریف نمبر62
(شعر نمبر12)
کریم اپنے کرم کا صدقہ لیئم بے قدر کو نہ شرما
تو اور رضاؔ سے حساب لینا رضاؔ بھی کوئی حساب میں ہے
مشکل الفاظ کے معنی
* لیئم --کمینہ، گھٹیا * بے قدر -- بے وقعت، بے حیثیت
مفہوم و تشریح
اے میرے کریم آقا! ﷺ آپ کو اپنے ہی کرم کا صدقہ اس کمینے اور بے قدرے سے انسان ( احمد رضا) کا حساب لے کر مزید اس کی ’’ مٹی پلید نہ کیجئے‘‘ اور ذلیل و شرمسار نہ کیجئے۔ یہ احمد رضا بے چارہ اس قابل ہی نہیں کہ اس سے حساب لیا جائے۔
سبحان اللہ ! اللہ اور اس کے رسول ﷺ کی بارگاہ میں کیا عاجزی اور کسر نفسی ہے، جو اپنے آپ کو جتنا بھی مسکین و عاجز بنا کر حضور ﷺ کی بارگاہ میں پیش کرتا ہے اس کو اتنی ہی زیادہ امت میں سرداری عطا کر دی جاتی ہے۔ امام احمد رضا کے ڈنکے شرق و غرب میں آج اسی وجہ سے بج رہے ہیں اور ان کے مخالفین کی حالت یہ ہے کہ ۔ پھرتے ہیں میر اور کوئی پوچھتا نہیں۔
اعلیٰ حضرت کی شان اقدس میں ایک منقبت پڑھیے اور اپنے دور ماضی قریب کے اس محسن کی عظمت پہ قربان ہو جایئے۔ جن کی جلائی ہوئی

عشق مصطفی ﷺ کی شمع ان شاء اللہ قیامت کے بود تک بھی روشنی دیتی رہے گی۔
مد نظر تھی احمد رضا خاں کی منقبت
آئی زناں پہ حضرت انساں کی منقبت
حب رسول میں جو فنا فی رسول تھا
ہرمنقبت ، اس صاحب ایماں کی منقبت
تابندہ چونکہ اس کاسلام و دوردتھا
تابندہ تر ہے، مرد مسلماں کی منقبت
تھا اس کا ذوق ، کوثر و تسنیم میں دُھلا
اب ہر زباں پہ ذوق فراداں کی منقبت
اس کی زباں پہ ذکر تھا طیبہ کے چاند کا
اب عام اس کے ذکر فراداں کی منقبت
نازاں تھا جس پہ عاشق قرآن کا خطاب
ہے زر فشاں اُس عاشق قرآں کی منقبت
محسوس ہو رہا ہے ستاروں میں عرش پر
لکھی ہوئی ہے احمد رضا خاں کی منقبت
میرے دلوں دماغ میں بھی آ گئی بہار
نازل ہوئی جو پیکر احساں کی منقبت
خوشبوئے زلف ، احمد رضا خاں کو تھی عزیز
مجھ کو عزیز ، زلف پریشاں کی منقبت
(حکیم مظفر عزیز)
فیضان رضا-----جاری رہے گا ( ان شاء اللہ العزیز)
No comments:
Post a Comment