نعت شریف نمبر62
(شعر نمبر11)
گنہ کی تاریکیاں یہ چھائیں اُمنڈ کے کالی گھائیں آئیں
خدا کے خورشید مہر فرما کہ ذرہ بس اضطراب میں ہے
مشکل الفاظ کے معنی
* خورشید --سورج * مہر -- مہربانی ، محبت * زرہ -- حقیراور معمولی شئے
مفہوم و تشریح
اے میرے رحمت والے آقا ! ﷺ گناہوں کی سیاہی نے ہمیں گھیر رکھا ہے اور کالی گھٹاؤں نے ہمارا محاصرہ کر لیا ہے۔ اے اللہ تعالیٰ کے نبیوں کے سردار اور آفتاب نبوت مدنی آقا! ﷺ مہربانی فرمائیے اور اس ناچیز ذرے کو جو سخت طوفانی آندھیوں کے تھپیڑوں کی وجہ سے جنگل میں تنہا کبھی اِدھر گرتا ہے کبھی اُدھر ، اس کو اپنے نور کی شعاعوں سے ماہتاب بنا دیجئے۔ کیونکہ آپ تو وہ ہیں کہ۔
قطرے کو سمندر کرتے ہیں ذرے کو ستارا کرتے ہیں
کونین کو خم آ جاتا ہے جن زلف سنوارا کرتے ہیں

No comments:
Post a Comment