Monday, 24 September 2018

تیرے خلق کو حق نے عظیم کہا تیری خلق کو حق نے جمیل کیا


(شعر نمبر 02 )
تیرے خلق کو حق نے عظیم کہا تیری خلق کو حق نے جمیل کیا
کوئی تجھ سا ہوا ہے نہ ہو گا شہا تیر ے خالق حسن و ادا کی قسم                         
مشکل الفاظ کے معنی:
*خلق--عادت ( اخلاق ) * عظیم-- بہت بڑا* خلق--پیدائش * جمیل -- خوبصورت * تجھ سا --آپ جیسا 
*شہا--میرے آ قا* خلق -- پیدا فرمانے والا * حسن و ادا-- حسن و جمال اور عادات مبارکہ 
مفہوم اشعار وخلاصہ تشریح
ا ے میرے رحمت والے آقا ﷺ ! اللہ نے آپ ﷺ کے خلق مبارک کو عظیم (بہت بڑا) قرار دیا ہے (وانک لعلٰی خلق عظیم) اور آپ ﷺ کی ولادت با سعادت ہزاروں سعادتیں اور برکتیں لے کر آئی ایسی نرالی و حسین کسی کی پیدائش نہ ہوئی ( کہ آپ ﷺ کی والدہ کے بطن اقدس میں آے تو ان کو کوئی تکلیف نہیں ہوئی، بطن اقدس بڑھا نہیں، فرشتوں اور نبیوں نے ان کو آ کر سلامی دی، کعبے نے وجد کیا، پتھر کے بت تھر تھرا کر گر گئے آپ ناف بریدہ، غسل شدہ، سرمہ لگ ہوئے، ختنے کیے ہوئے پیدا ہوئے ، آپ ﷺ کو پیٹ میں خوراک دوسرے بچوں کی طرح حیض کے خون کی نہ دی گئی بلکہ نور کی دی گئی۔ آپ ﷺ پیدا ہوئے تو ہر قسم کی آلائش سے پاک ۔ آپ ﷺ کی پیدائش کے وقت آپ ﷺ کی امی جان کے بطن اقدس سے ایسا نو ر نکلا کہ اس نور کی روشنی میں انہوں نے ہزاروں میل دور قیصر و کسریٰ کے محلات کو د یکھ لیا) میرے آقا ﷺ ! بھلا آپ ﷺ کی طرح کا کون ہو سکتا ہے ؟ ہاں ہاں ! ز مین و آسمان کے پیدا کرنے والے کی قسم ہے تیر ے جیسا کوئی نہیں۔

1 comment:

  1. ایک ضروری بات توجہ فرمائیے

    مشکل الفاظ کے معانی میں ایک جگہ خلق کا معنی پیدا کرنیوالا لکھا گیاہے مگر اعلحضرت کی شاعری میں تیرے خالق حسن و اداکی قسم میں خالق ہے

    میں اس کے صاحب سے درخواست کرتاہوں کہ اس کو صحیح کریں ا

    ReplyDelete