(شعر نمبر14)
جاگ سنسان بن ہے رات آئی
گرگ بہر شکار پھرتے ہیں
مشکل الفاظ کے معنی
*سنسان -- ویران ، اجاڑ * بن-- جنگل *گرگ -- بھیڑیا *بہر -- واسطے
مفہوم و تشریح
اے غافل انسان ! ہوشیار و خبردار رہ، کیونکہ تو (دنیا کے) ویران جنگل میں ہے اور یہاں بڑے بڑے بھیڑئیے (ذیاب فی ثیاب) تیرا شکار کرنے نکلے ہوئے ہیں۔ اور اگر ان سے بچ بھی گیا تو نفس و شیطان موقع پا کر تیری آخرت کہیں برباد نہ کر دیں۔
امیدوار رحمت سرکار میں بھی ہوں
آقا ! کرم کر و خطا کار میں بھی ہوں
جب رحمت تمام ہے ہم سب کا آسرا
پھر مجھ کو ناز ہے کہ گنہگار میں بھی ہوں
(منیر قصوری)

No comments:
Post a Comment