Saturday, 13 May 2017

(شعر نمبر15) نفس یہ کوئی چال ہے ظالم



(شعر نمبر15) 
نفس یہ کوئی چال ہے ظالم
جیسے خاصے بجار پھرتے ہیں                      
مشکل الفاظ کے معنی
*خاصے -- اچھے بھلے * بجار-- زبردست، سانڈ 
مفہوم و تشریح
اے دھوکے باز نفس امارہ! یہ بھی تیری کوئی چال ہی لگتی ہے کہ تو نے بڑے بڑوں کے گھر اُجاڑ دئیے ہیں، مطلب یہ ہے کہ اے نفس ظالم تیری دھوکہ دہی اور شرارت طشت از بام ہو چکی ہے تو جیسی چال بھی چل کہ آئے گا ؂ من اندا ز قدت رامی شناسم میں تجھے تیرے قدموں سے پہچان لوں گا۔
کیونکہ میرے ہاتھ میں ان اہل اللہ کا دامن ہے کہ جن کی طاقت کو الا عبادک منھم المخلصین کہہ کر تو بھی مان چکا ہے لہٰذا تیرا طاقتور ہونا میرے لیے مضر نہیں ہے۔ 
( واللہ تعالیٰ اعلم)

No comments:

Post a Comment