Sunday, 11 June 2017

(شعر نمبر03) یَاشَعْسُ نَظَرْتِ اِلٰی لَیْلیْ چو طیبہ رسی عرضے بکنی



نعت شریف نمبر06 (شعر نمبر03)
یَاشَعْسُ نَظَرْتِ اِلٰی لَیْلیْ چو طیبہ رسی عرضے بکنی
توری جوت کی جھل جھل جگ میں رچی مری شب نے دن ہونا جانا                       
مشکل الفاظ کے معنی
*یَاشَعْسُ نَظَرْتِ اِلٰی لَیْلیی -- اے سورج تو نے میری رات کو دیکھا(اف اللہ سورج کے سامنے بھی رات ہی رہی ، مصائب کی سختی و کثرت کی طرف اشارہ *چو طیبہ رسی عرضے بکنی -- جب تو مدینہ سے گزرے تو میری حالت میرے محبوب کے سامنے بیان کر دینا * توری جوت کی جھلجھل جگ میں رچی -- آپ کے نور سے تو تمام جہان روشن ہیں *مری شب نے دن ہونا جانا -- مگر میری رات ہے کہ دن ہونے کا نام نہیں لیتی * جوت -- روشنی *جھلجھل -- تیز روشنی
مفہوم و تشریح
اے دوپہر کے سورج تو نے تو میری ( مشکلات کی) رات کو اپنی آنکھوں سے دیکھا ہے کہ تیرے ہوتے ہوئے بھی دن نہ ہوا لہٰذا جب میرے محبوب ﷺ کی نگری سے گزرے تو میرے حبیب ﷺ کو (میری حالت ذار) عرض کر دینا کہ آقا ﷺ آپ کے نور نے تو زمانہ روشن کر دیا لیکن میں ابھی تک ( ہجر و فراق کی) کی تاریکی میں ڈوبا ہوا ہوں اور میری ( آپ ﷺ سے دوری ) رات ( ابھی تک آپ ﷺ کی بارگاہ کی حاضری سے) دن نہ ہوئی۔

No comments:

Post a Comment